حکومت ذاکر نائک کی تقاریر کی جانچ کر رہی ہے - راجناتھ سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-09

حکومت ذاکر نائک کی تقاریر کی جانچ کر رہی ہے - راجناتھ سنگھ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جمعہ کے دن کہا کہ حکومت متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائک کی تقاریر کی جانچ کررہی ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔ نائک ان انکشافات کے بعد شک کے گھیرے میں آگئے کہ یکم جولائی کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے مقبول کیفے میں جن پانچ نوجوان عسکریت پسندوں نے20افراد بشمول ایک ہندوستانی کو یرغمال بنالیاتھا ، ان میں دو نوجوان ذاکر نائک کی تقاریر سے متاثر تھے ۔ سنگھ نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ذاکر نائک کی تقاریر کا نوٹ لیا ہے اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔ ان کی تقاریر، سی ڈیز کی جانچ کی جارہی ہے اور مناسب کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک حکومت ہند کا تعلق ہے ۔ ہم دہشت گردی کے معاملہ میں کسی صورت میں سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ ممبئی کے اسلامی ریسر چ فاؤنڈیشن کے بانی نائک پر دیگر مذاہب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے پر برطانیہ اور کینیڈا میں امتناع عائد ہے ۔
نئی دہلی
یواین آئی
متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائک پر جمعہ کے دن مرکز کی جانب سے مزید تفتیش کا آغاز کیا گیا ، این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف) پر بیرونی فنڈنگ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ان کی تقاریر کی سی ڈیز کی بھی جانچ کی جائے گی جس سے متاثر ہوکر ڈھاکہ حملہ آوروں نے دہشت گرد کارروائی کی تھی ۔ مرکز کی جانب سے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب مہاراشٹرا حکومت نے پچاس سالہ ذاکر نائک کے خلاف تفتیش کا حکم دیا ۔ آئی آر ایف کے کارکنوں پر نظر رکھی جائے گی جب کہ مرکزی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیاکہ بیرونی ممالک سے فنڈاز آئی آر ایف کو وصول ہوتے ہیں جو سیاسی کارروائیوں اور لوگوں کو دہشت گردی کے نظریات کی جانب راغب کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آئی آر ایف کے کارکنوں کے خلاف تفتیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ، جب کہ ان کے خلاف فارن کانٹریبوشن ریگولیشن ایکٹ کے تھت مقدمہ درج کیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب آئی آر ایف کو موسول ہونے والی بیرونی فنڈنگ کے الزامات جو کہ سیاسی مقاصد اور نوجوانوں کو دہشت گردی کی جانب مائل کرنے کی تفتیش کرے گی ، عہدیدار نے بتایا۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بتایا کہ نائک کی سی ڈیز کی جانچ کی جارہی ہے اور اس ضمن میں ضروری کارروائی کی جائے گی ، حکومت دہشت گردی کے معمالہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ انٹلی جنس رپورٹ کے مطابق پیس ٹی وی جس میں نائک روزانہ اپنے بیانات جاری کرتے ہیں وہ ملک کی تحفظ اور ماحول کے لئے ٹھیک نہیں ہیں اور سیکوریٹی کے لئے نقصاندہ ہیں۔ بتایا گیاکہ اس موقع پر بی جے پی اور کانگریس کے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ چل پڑا ہے، کانگریس قائد ڈگ وجئے سنگھ نے سری سری روی شنکر کے نائک کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے پر بھی سوال کئے ۔
سری نگر
آئی اے این ایس
متنازعہ مبلغ اسلام ذاکر نائک کے حامیوں نے ان کے ھق میں جمعہ کے روز سری نگر میں یگانگت مار چ نکالا جس کا مقصد اسکالر کے خلاف ممکنہ کارروائی کی مذمت کرنا تھا۔ متعدد حامی، ریسیڈنسی روڈ علاقہ میں پر امن طور پر جمع ہوئے اور ذائر نائک کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ اپنے مارچ کے حاشیہ پر صحافتی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایک35سالہ حامی محمد عامرنے کہا کہ وہ ایک معروف مبلغ اسلام ہیں جنہوں نے دہشت گردی کی ہمیشہ مذمت کی ہے ۔ ان کی تبلیغ یا پھر ان کے ٹیلی ویژن چینل پر امتناع کی کسی بھی کارروائی کے سنگین نتائج ہوں گے ۔

Government examining Zakir Naik's speeches: Rajnath Singh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں