ذاکر نائک کا بنگلہ دیش واردات سے کوئی تعلق نہیں - گیلانی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-09

ذاکر نائک کا بنگلہ دیش واردات سے کوئی تعلق نہیں - گیلانی

سری نگر
یو این آئی
بزرگ علیحدی پسند رہنما اور حریت کانفرنس کے چیر مین عید علی گیلانی نے معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف بقول ان کے جاری منفی پروپیگنڈہ اور حکومت کے ان کی تحقیقات کرانے کیفیصلے پر اپنے سخت رد عمل کا اظہارکرتے ہوئیکہا ہے کہ ڈاکٹر نائک اور ان کی چینل پیس ٹی وی صھیح اسلامی فکر کی ترجمانی کرتے ہیں اور اس کا بنگلہ دیش یا دوسرے مقامات پر ہورہی وارداتوں کے ساتھ کوئی بالواسطہ یا بلا واسطہ تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ایس ایس اور اس کی تمام ذیلی فرقہ پرست جنوبی جماعتیں اصل میں صحیح اسلامی فکر کے پھیلاؤ سے بوکھلاہٹ اور پریشانی کی شکار ہوگئی ہیں اور وہ ایک کمزور بہانہ تلاش کر کے ذاکر نائک اور پیس ٹی وی کو خاموش کرانے کے تانے بانے تیار کرانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ مسٹر گیلانی نے اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیاکہ جن سنگھیوںنے اسلام کے خلاف راست طور پر ایک جنگ چھیڑ دی ہے اور وہ اپنے اسٹیٹ پاور کا استعمال کر کے ہراس شخص اور ادارے کو معتوب بنانا چاہتے ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کی آواز کو آگے بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا، پیس ٹی وی چونکہ ایک بین الاقوامی سطح کا چینل بن گیا ہے اور اس کے ناظرین کی تعداد بیس کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس چینل کے ذریعے دوسرے مذاہب کے مخلص لوگوں پر اسلام کی حقانیت واضح ہورہی ہے اور ان میں سے کچھ خوش قسمت لوگ اپنے عقلی فیصلے کے مطابق اسلام بھی قبول کرتے ہیں۔ اس رجحان نے ناگپور کے جنوبی لوگوں میں ہلچل پیدا کردی ہے اور وہ فرسٹیشن کے شکار ہوگئیہیں ۔ گیلانی نے قومی میڈیا کی بھی اس بات کے لئے سخت نکتہ چینی کی کہ وہ بات کا بتنگڑ بناکر پیس ٹی وی کی آڑ میں دراصل اسلام کے خلاف زہر اگل رہا ہے اور بے سروپا قصے کو بنیاد بناکر ذاکر نائک اور مذکورہ چینل کے خلاف میڈیا ٹرائیل چلا رہا ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں