ملک بھر میں عیدالفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-09

ملک بھر میں عیدالفطر جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ہندوستان بھر میں جمعرات کو عیدالفطر کا روایتی جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیاگیا، اس موقع پر مسلمان نماز عید کی ادائیگی کے لئے مساجد اور عید گاہوں میں جمع ہوئے۔ مسلمانوں اور بالخصوص بچوں نے جو نئے لباس زیب تن کئے ہوئے تھے، ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر اور مبارکباد دیتے ہوئے عید منائی ۔ بعد ازاں اپنے رشتہ داروں اور احباب کے ساتھ ملاقات اور طعام کا اہتمام کیا۔ دہلی میں تاریخی جامع مسجد، حضرت نظام الدین ، فتح پوری مسجد اور دیگر مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ۔ نوابوں کے شہر لکھنؤ میں عید کا اصل اجتماع عیش باغ کی عیدگاہ میں منعقد ہوا ۔ یہاں پہلی مرتبہ خواتین کو علیحدہ احاطوں میں نماز عیدا دا کرنے کی اجازت دی گئی ۔ محکمہ داخلہ کیایک عہدیدار نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لئے سارے اتر پردیش میں مناسب سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ کانپور، آگرہ، مرادآباد، بریلی، فیروزآباد اور بدایوں کی مساجد میں بھی عوام نے کثیر تعداد میں نماز عید ادا کی ۔ اتر کھنڈ میں دہرہ دون کی چکرالہ مسجد میں سب سے بڑا اجتماع دیکھا گیا ، جب کہ ہزاروں مسلمانوں نے مختلف اضلاع کی مساجد میں نماز ادا کی ۔ گورنر کے کے پال اور چیف منسٹر ہریش راوت نے ریاست کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ۔ اور اس توقع کا اظہارکیا کہ یہ تہوار دنیا بھر میں امن و خوشحالی لائے گا ۔ اسی طرح مدھیہ پردیش میں مانسون کی موسلا دھار بارش کے باجود جوش و خروش کے ساتھ عید منائی گئی ۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی عید گاہ میں نماز عید کا اہتمام کیاگیا ۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے عید گاہکا دورہ کیا اور مسلمانوں کو مبارکباد دی ۔ تاجالمساجد ، جامع مسجد، موتی مسجد اور شہر کی دیگر مساجد میں بھی مسلمانوں کے کثیر اجتماعات دیکھے گئے ۔ مہاراشٹرا میں بھی لاکھوں مسلمانوں نے عیدالفطر منائی۔ تھانے ، پالگ ڑھ، رتنا گیری، پونے ، ناشک، بیرھ اور اورنگ آباد اور مہاراشٹرا کے دیگر شہروں اور مقامات سے پر امن عید کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ چند مقامات پر اچانک بارش کی وجہ سے عوام کے جوش و خروش میں کمی دیکھی گئی ۔ راجستھان میں جئے پور کی عید گاہ میں ہزارون افراد کا اجتماع دیکھا گیا ۔ کل ہند دارالقضائت کے صد خالد عثمانی نے بتایاکہ کل عید گاہ میں چار تا پانچ لاکھ افراد نے نماز عید ادا کی ۔ ہم نے امن و خوشحالی کے لئے دعا کی۔ عثمانی نے کہا کہ انہوں نے مسلمانوں سے کہاکہ وہ دہشت گردی کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ تلنگانہ و آندھرا پردیش سے بھی عید کی اطلاعات ملی ہیں ۔ اوڈیشہ ، مغربی بنگال اور میگھالیہ میں بھی عید کا جشن دیکھا گیا۔

Eid-ul-Fitr celebrated across India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں