جی ایس ٹی بل کی عاجلانہ منظوری ریاستوں کے لئے بہتر - وزیر مالیات جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-07-20

جی ایس ٹی بل کی عاجلانہ منظوری ریاستوں کے لئے بہتر - وزیر مالیات جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے آج راجیہ سبھا سے گڈس اینڈ سرویس ٹیکس (جی ایس ٹی ) بل کو منظور کرنے کی ترغیب دی۔ اس بل کے باعث ریاستوں کو سرویس ٹیکس کا حصہ حاصل ہوگا ، جو14ویں فینانس کمیشن کا حصہ نہیں ہین ۔ راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے استفسار کیا گیا تھا کہ آیا سرویس ٹیکس میںر یاستوں کے حصہ42فیصد سے بڑھا کر50فیصد کرنا مرکز کے منصوبہ میں شامل ہے ۔ اس سوال کے جواب میں ارون جیٹلی نے کہا کہ2020ء تک سرویس ٹیکس مین ریاستوں کا حصہ42فیصد رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ 14فینانس کمیشن کے مطابق سرویس ٹیکس میں ریاستوں کو شریک نہیں کیا گیا ہے ، پہلے آپ نے جی ایس ٹی بل کو منظور کیا تھا۔ جی ایس ٹی بل کی منظوری سے ریاستوں کو فائدہ ہوگا ۔ جیٹلی نے کہا کہ کلی طور پر ریاستیں گزشتہ سال1,88,000کروڑ روپے زائد فنڈز حاصل کرسکتی تھیں۔ جب سے14واں فینانس کمیشن کو لاگو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ سال 2015-16کے درمیان ریاستوں کو حاصل کل فنڈ کو14فینانس کمیشن کے لاگو کرنے کے بعد دیکھیں اور 13ویں کمیشن کے بعد سال2013-14کو دیکھیں تو مجموعی طور پر ریاستوں کو 1,88,000کروڑ روپے زائد حاصل ہوئے ہیں ۔ جیٹلی نے کہا کہ 14فینانس کمیشن میں ریاستوں کو کل حاص فنڈز بہت زیادہ ہیں۔ اس رقم سے بھی بہت زیادہ ہے جو13فینانس کمیشن میں حاصل کی گئی تھی۔ وزیر فینانس نے کہا کہ فینانس کمیشن، ریاستوں کے گفت و شنید کے بعد فنڈز کی تقسیم کو مختلف معیار کے مطابق محفوظ کرتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کو بھی وسائل کی ضرورت ہے کیونکہ چند فنڈز42فیصد سے بھی زیادہ ہیں جو مرکز کی جانب سے ریاستوں کو بہبودی کی اسکیمات کے لئے دئیے جاتے ہیں اس میں ریاستوں کا حصہ58فیصد ہوتا ہے ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ14فینانس کمیشن ریاستوں سے گفت و شنید کرتے ہوئے ان کے مالیاتی موقف اور ان کے علاقائی حالات اور معیار ، آبادی اور آمدنی میں غیر متناسبت اور اس مرتبہ قائم نئے معیارات کے مطابق ان ریاستوں میں موجودہ جنگلات کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔

GST is better for states Finance Minister Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں