آر ایس ایس اور جماعت اسلامی کو مرکزی ملازمتیں ملیں گی - مودی کا وعدہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-10

آر ایس ایس اور جماعت اسلامی کو مرکزی ملازمتیں ملیں گی - مودی کا وعدہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
آر ایس ایس اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کو اب سرکاری ملازمتیں دی جاسکتی ہیں کیونکہ نریندر مودی حکومت نے آج ایسی ملازمتوں میں ان کے داخلہ پر پابندی کے پانچ دہے قبل حکم کو واپس لینے کا وعدہ کیا ہے ۔ یہ اقدام ان اطلاعات کے بعد کیا گیا کہ مرکزی حکومت کے محکمہ نے گوا میں نئے رکروٹس کو اس حکم کا حوالہ دیا اور حلف نامہ دینے کی ہدایت دی کہ ان کا آر ایس ایس سے تعلق تو نہیں ہے ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ برائے پرسونل ووزیر اعظم دفتر جیندر سنگھ نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے حالیہ عرصہ میں اس طرح کا کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے اگر کوئی قدیم حکم برقرار ہے تو ہم وزارت داخلہ نے1966میں پہلا حکم جاری کرتے ہوئے تمام نئے رکروٹس کے لئے حلف نامہ دینا لازمی قرار دیا تا کہ وہ کبھی آر ایس ایس یا جماعت اسلامی کے رکن نہیں تھے۔ حکم کے مطابق آر ایس ایس اور جماعت اسلامی کی رکنیت رکھنے والے کسی بھی شخص کو مرکزی حکومت میں کوئی ملازمت نہیں دی جائے گی۔ 1977ء کے ساتھ ساتھ1980ء میں آفس میمورنڈم دوبارہ جاری کیا گیا اور تمام مرکزی حکومت کی وارتوں اور محکموں میں اسے گشت کرایاگیا۔ تاہم حکم پر سختی سے عمل نہیں کیا گیا اور اس وقت منظر عام پر آیا جب نئے رکروٹس کو حال ہی میں گوا میں اس سلسلہ میں ایک فارم کی خانہ پری کرنے کے لئے کہا گیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور دیگر مرکزی وزرا نے آر ایس ایس کے ساتھ اپنے روابط پر ہمیشہ فخر کا اظہار کیا ہے۔

RSS, Jamaat Cadres May Be Allowed To Join Central Government Jobs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں