فلم سرٹیفکیٹ کے لئے بڑی تبدیلیوں کا جلد اعلان - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-10

فلم سرٹیفکیٹ کے لئے بڑی تبدیلیوں کا جلد اعلان - ارون جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اڑتا پنجاب پر بڑھتے ہوئے تنازعہ کے درمیان وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی نے آج کہا کہ فلم سرٹیفکیٹ کے قواعد آزادنہ ہونے چاہئیں اور آئندہ چنددن میں چند بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیاجائے گا۔ اڑتا پنجاب کو سنسر بورڈ میں فلم سرٹیفکیٹ کے لئے بعض مناظر حذف کرنے سے پیدا شدہ تنازعہ پر اپنے پہلے تبصرہ میں انہوں نے کہا کہ میں، اس کیس کو نہیں جانتا کیونکہ میں نے مذکورہ فلم نہیں دیکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ فلم سرٹیفکیٹ کے موجودہ سسٹم سے مطمئن نہیں ہیں اور کہا کہ چند تبدیلیاں ہونے والی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیام بینگل کی بہترین دستاویزی رپورٹ کا پہلا حصہ جو مجھے دیا گیا ہے، زیر غور ہے ، آئندہ چند دنوں میں ہم اس مین چند تبدیلیوں کا اعلان کرنے والے ہین۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے چند تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے ۔ وہاں ایک ایسا سسٹم چاہئے جس میں آپ کو سرٹیفکیٹ حاصل ہو۔ صحیح لفظ سرٹیفکیٹ ہے نہ کہ سنسر شپ ۔ سرٹیفکیٹ کے قواعد آزادانہ ہوں گے ۔ ارون جیٹلی سی این این ٹی وی کے انڈین آف دی ایر ایوارڈ تقریب کو مخاطب کررہے تھے۔ فلم اڑتا پنجاب کے تنازعہ کو اہمیت نہ دینے کی کوشش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سسٹم میں بعض ایسے لوگ ہین جن کا طرز عمل زیادہ قدامت پسندانہ ہوسکتا ہے لیکن داخلی جانچ اور توازن بھی رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مثال کے طور پر میں ایک بڑی تصویر دیکھتا ہوں اور یہ بڑی تصویر سر ٹیفکیشن بورڈ ہے جس ہم سنسر بورڈ کہتے ہیں اور آپ کے پاس اپیل ٹریبونل بھی ہے جب کبھی پہلے ادارہ کی سطح پر کوئی مسئلہ در پیش ہوتا ہے تو لوگ دوسرے ادارے سے رجوع ہوتے ہیں۔ اور تقریبا99فیصد کیسوں میں چند تبدیلیوں یا بغیر تبدیلیوں کے دوسرے ادارہ کی جانب سے فلم کو منظوری حاصل ہوجاتی ہے ۔ فلم اڑتا پنجاب مین منشیات سے متعلق جرائم کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ یہ فلم 17جون کو ریلیز ہونے والی ہے ۔ فلم اس بنیاد پر کئی کٹوتی کرنے کی ضرورت ظاہر کی گئی ہے کہ ریاست کو غلط ڈھنگ سے پیش کیا گیا ہے جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ عوام کی اکثریت منشیات کی عادی ہے ۔ متعدد مناظر حذف کرنے کے مطالبہ سے بالی ووڈ کے فلم سازوں، سنسر بورڈ اور سیاست دانوں کے درمیان تصادم ہوگیا ہے ۔

Changes in film certificate norms soon: Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں