حکومت کے لئے دستور حقیقی مقدس کتاب - وزیر اعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-06-09

حکومت کے لئے دستور حقیقی مقدس کتاب - وزیر اعظم مودی

واشنگٹن
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہ کہتے ہوئے ہندوستان کے انسانی حقوق کے ریکارڈ کی مدافعت کی کہ ان کی حکومت کے لئے دستور حقیقی مقدس کتاب ہے جس میں تمام شہریوں کو بلا لحاظ ان کے پس منظر کے عقیدہ اور اظہار خیال کی آزادی دی گئی ہے ۔ مودی نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان جسد واحد کی طرح رہتا ہے ۔ ہندوستان جسد واحد کی طرح ترقی کرتا ہے اور ہندوستان جسد واحد کی طرح جشن مناتا ہے ۔ مودی نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان کی دعوت پر اجلا س سے خطاب کیا ۔ مودی نے اپنی 45منٹ طویل تقریر میں کہا کہ میری حکومت کے لئے دستور ہی حقیقی مقدس کتاب ہے اور اس مقدس کتاب میں عقیدہ اظہار خیا، اور حق رائے دہی کی آزادی اور تمام شہریوں کو مسادی قراردیا گیا ہے ۔ یہ تمام حقوق بنیادی حقوق کی حیثیت سے دستور میں شامل ہیں۔ اجلاس میں امریکہ کے نائب صدر جو بیڈن بھی موجود تھے ۔ کانگریس کے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سالانہ رپورٹ کے پس منظر میں انہوں نے یہ ریمارکس کئے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندستان میں مذہبی آزادی2015میں منفی رجحان رکھتی تھی کیونکہ مذہبی رواداری کی صورتحال ابتر ہے اور مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ800ملین ابنائے وطن پر ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ رائے دہی کے حق سے استفادہ کرتے ہیں، تمام1.25بلین ہمارے شہری ڈر و خوف سے آزادی رکھتے ہیں جو وہ اپنی زندگیوں کے ہر لمحہ میں استفادہ کرتے ہیں ۔ انگریزی میں اپنے ریمارکس کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ کی مختلف تاریخ، ثقافت اور عقائد ہوسکتے ہیں لیکن ہمارے ممالک کے لئے جمہوریت اور ہمارے ابنائے وطن کے لئے آزادی پر ہمارا ایقان مشترک ہے ۔ یہ نظریہ کے تمام شہری مساوی طور پر پیدا کئے گئے ہیں اور یہ امریکی دستور کا مرکزی ستون ہوسکتا ہے ، لیکن ہمارے آباء و اجداد کا بھی ایسا ہی عقیدہ تھا اب ہندستان کے ہر شہری کے لئے انہوں نے انفرادی آزادی حاصل کی ہے۔ بہت سے لوگوں نے ہندوستان پر شکوک و شبہات ظاہر کئے تھے کیونکہ ایک نئی آزادمملکت کی حیثیت سے ہم نے جمہوریت میں ہمارا ایقان ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباء و اجداد نے آزادی ، جمہوریت اور مساوات کے ساتھ ایک عصری قوم پیدا کی اور یہی امور اس کی روح کا اصل ہے ۔ ایسا کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم ہماری قدیم وحدت میں کثرت کا جشن جاری رکھیں ۔

For my government, the Constitution is its real holy book, says PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں