بیرونی سرمایہ کاروں کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا - وزیر مالیات جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-16

بیرونی سرمایہ کاروں کو ٹیکس ادا کرنا ہوگا - وزیر مالیات جیٹلی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ سرمایہ کاروں کو ہندوستان میں اپنی کمائی پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی دیسی معیشت اب کافی مستحکم ہوگئی ہے کہ وہ کسی بھی محاصلی ترغیبات کے راستہ بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرسکتی ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو شدید خوف میں مبتلا ہوکر اپنے سرمایہ کے مراکز کو کسی دوسرے ٹیکس سے چھوٹ والی علاقوں میں منتقل ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں بیرونی راست سرمایہ کاری کا سب سے بڑا ذریعہ ماریشیس سے کئی دہوں قدیم ٹیکس معاہدات میں دوبارہ تدوین کے باوجود بیرونی راست سرمایہ کاری کے بہاؤ میں کوئی کمی نہیں ہے ۔ جیٹلی نے مزید کہا کہ معاہدہ میں ترمیم کے ذریعہ مالیہ کے بہاؤ اور دیسی کھپت میں اضافہ کی تنقیح میں مدد حاصل ہوسکتی ہے ۔ ماریشیس کے ساتھ تقریبا ایک دہے ٹیکس معاہدہ کے خدو خال میں تبدیلی کی کئی کوششوں کے بعد ہندوستان ماریشیس کے حصہ کیے ساتھ سرمایہ کاروں پر ان کی دولت پر ٹیکس نافذ کرنے کی شروعات آئندہ سال ماہ ا پریل تک کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان 34سال قبل ہوئے ٹیکس معاہدہ کو میں ترمیم کے باعث ایسا ممکن ہوسکا ہے ۔ جیٹلی نے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے ٹیکس سے چھوٹ والے ممالک (ٹیکس ہیونس) کے خلاف کارروائی میں مزید وسعت سے سرمایہ کاروں کو ٹیکس ہیونس میں ٹیکس سے بچنے کے لئے پناہ کا حصول مشکل ہونے پر مارکٹ چوکنا ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بہر حال مارکٹس ہندوستانی معیشت کے ذاتی استحکام پر کام کرتی ہیں، جیٹلی نے مزید کہا کہ مارشیس کے ساتھ محاصلی ترغیبات کے راستہ کی تشکیل کا اصل معاہدہ اس وقت ہوا تھا جب ہندوستان اپنی معیشت کو تقویت پہنچانے کے لئے بیرونی سرمایہ کاری پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہندوستان کی معیشت کافی مستحکم ہوچکی ہے اور جو یہاں کمارہے ہیں اب انہیں ٹیکس ادا کرنا ہوگا ۔ ماریشیس کے ساتھ اصل معاہدہ پر ایک دہے قبل اس وقت دستخط کئے گئے تھے جب1991ء میں ہندوستان سرمایہ کاری کے لئے اپنے دروازے کھول دیا تھا ۔ اس کی مدد کے ذریعہ زائد از278بلین امریکی ڈالر کا تیسرا سے زیادہ حصہ بیرونی راست سرمایہ کاری کے ذریعہ ہندوستان نے گزشتہ15برسوں میں حاصل کیا ۔ جیٹلی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ٹیکس عائد کرنے سے ہونے والے صدمہ سے بچانے کے لئے ان پر مرحلہ وار انداز میں ٹیکس عائد کیاجائے گا۔

Investors making money in India must pay taxes, says finance minister Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں