مالیگاؤں دھماکہ کیس میں پی ایم او کی دخل اندازی - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-05-16

مالیگاؤں دھماکہ کیس میں پی ایم او کی دخل اندازی - کانگریس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
کانگریس نے آج اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ2008کے مالیگاؤں بم دھماکوں کے دھماکوں کیس میں این آئی کے موقف میں اچانک تبدیلی میں دفتر وزیر اعظم کی راست دخل اندازی کا ہاتھ ہے ۔ پارٹی نے اس معاملہ کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات پر زور دیا اور اندیشہ ظاہر کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کیس کا بھی ایسا ہی حشر ہوسکتا ہے ۔ اپوزیشن پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ اپنے دستوری حلف کو سر بلند رکھیں اور اپنی آئیڈیا لوجی سے قطع نظر اس عہد کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں ۔ سینئر کانگریس لیڈر آنند شرما نے ایک پریس کانفریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے ناموانوسٹی گیشن ایجنسی بن گئی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ چارج شیٹ کا مقصد آنجہانی ہیمنت کرکرے کی زیر قیادت مہاراشٹر اے ٹی ایس کی تحقیقات کو کالعدم کرنا ہے۔ انہوں نے حکومت پر ان افراد کو بچانے کی مستقل کوشش کا الزام لگایا ہے جو ان کے نظریات پر عمل کرتے ہیں یا ان کی محاذی تنظیموں سے رکھتے ہیں جنہیں الزامات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفتر وزیر اعظم سے راست دخل اندازی ہورہی ہے ۔ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ ہر بات ثابت ہورہی ہے ۔ گندی چالوں کا ایک محکمہ کام کررہا ہے ۔ یہ حکومت مربوط طور پر کام کررہی ہے ۔ مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ کیس کے ایک ملزم کرنل سریکانت پروہت نے6جنوری کو خط لکھا تھاجو8جنوری کو وزارت داخلہ پہونچا اور وزارت داخلہ نے9جنوری سے اس پر کام کرنا شروع کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے حکومت میں فائلوں کی منتقلی میں ایسی تیزی کبھی نہیں دیکھی ۔ انہوں نے اس رفتار کا تقابل100یٹر کے زمرہ میں دنیا کے سب سے تیز دوڑنے والی اھیلیٹ یوسین بولٹ سے کیا ۔ اس دوران بی جے پی نے دفتر وزیر اعظم کی مداخلت کے کانگریس کے الزام کو مسترد کردیا ہے ۔

2008 Malegaon blasts probe: PMO hand in NIA U-turn, says Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں