ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا پاکستان خواہاں - عبدالباسط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-24

ہندوستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا پاکستان خواہاں - عبدالباسط

نئی دہلی
پی ٹی آئی
پاکستان ، پڑوسی ملک ہندوستان کے ساتھ باہمی احترام و مفادات کے بنیادوں پر معمول کے مطابق تعلقات کا خواہاں ہے ، نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفیر عبدالباسط نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے ساتھ ساتھ تمام دیگر دیرینہ تنازعات کے حل کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خطہ میں امن و خوشحالی کے لئے یہ رویہ ضروری ہے ۔ انہوںنے پٹھان کوٹ حملہ کی تحقیقات کے لئے پانچ رکنی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کی ہندوستانی آمد کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ٹیم اپنا کام بخوبی انجام دینے میں کامیاب رہے گی ۔ یوم پاکستان کی76ویں سالگرہ تقاریب کے موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے حریت کانفرنس کو مدعو کئے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے باسط نے کہا کہ برسوں سے یہ روایت جاری ہے اور پاکستان اسے کوئی مسئلہ باور نہیں کرتا ۔ باسط نے یہ بھی کہا کہ ہمارے تمام دیرینہ مسائل کا حل ضروری ہے جن میں خصوصی طور پر تنازعہ جموں و کشمیر شامل ہے ۔ اس جانب قدم اٹھانے سے امن خوشحالی کی راہیں ہموار ہوگی ۔ ہمیں، کئی مشترکہ چیالنجس بھی درپیش ہیں ۔ جن میں تبدیلی ماحولیات اور غربت جیسے سنگین مسائل شامل ہیں، انہیں حل کرنے کے لئے ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ دریں اثناء پاکستانی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے کل ویزا کے لئے درخواست داخل کردی ہے تاکہ وہ ہندوستان پہنچنے کے بعد پٹھان کوٹ دہشت گرد حملہ کی تحقیقات کو پایہ انجام تک پہنچایاجاسکے ۔ باسط نے اس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم آجائے تو یہ باعث مسرت وہگی ۔ یہ ایک مثبت قدم ہے ۔ اور ہمیں توقع ہے کہ تحقیقاتی نتائج جلد ہی برآمد ہوجائیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان معتمدین خارجہ سطح بات چیت سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے باسط نے کہا کہ اس کے لئے ہنوز کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی ہے ، تاہم امید کی جاتی ہے کہ بات چیت جلد یا بدیر ضرور ہوگی۔ واشنگٹن مین آئندہ ہفتہ منعقدہونے والے نیو کلیر سیکوریٹیاجلاس کے حوالے سے ایک سوال جواب دیتے ہوئے باسط نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم اجلاس میں ضرور شریک ہوں گے ۔ پاکستان ایک نیو کلیر پاور ہے اور اس حوالہ سے اس کا رول انتہائی اہم ہے انہوں نے توقع ظاہر کی بین الاقوامی برادری نیو کلیر سیکوریٹی بورڈ یقینی بنانے میں بلا امتیاز مشترکہ امورانجام دے گی ۔ باسط نے بروسلز بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور دہشت گردکارروائیوں کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

Pakistan wants good relations with India: Basit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں