ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے اور پیپلز فرنٹ میں اتحاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-24

ٹاملناڈو میں ڈی ایم کے اور پیپلز فرنٹ میں اتحاد

چینائی
پی ٹی آئی
وجئے کانت زیر قیادت ڈی ایم ڈی کے پارٹی نے16مئی کو ٹاملناڈو میں منعقدہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے چار پارٹیوں کے اتحاد پ یپلز ویلفیئر فرنٹ کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے ۔ اداکار سے سیاست داں بننے والے وجئے کانت کو اتحاد کے وزارت اعلیٰ کے امید وار کے طور پر نامزد کیاگیا ہے ۔ ان پارٹیوں کے درمیان ہوئے معاہدہ کے بموجب ڈی ایم ڈی کے124نشستوں پر مقابلہ کرے گی اور مابقی 110نشستوں پر ایم ڈی ایم کے سی پی آئی ایم، سی پی آئی اور وی سی کے مقابلہ کریں گی ۔ وجئے کانت جنہوں نے حال ہی میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی تنہا انتخابات لڑے گی، انہوں نے ایم ڈی ایم کے کے وائیکو کی قیادت میں پی ڈبلیو ایف کے قائدین کے ساتھ بات چیت منعقد کی ۔ اس کے بعد یہ حالیہ پیشرفت سامنے آئی۔ نشستوں کی ساجھے داری کے معاہدہ پر وجئے کانت، وائیکو، جی راما کرشنن( سی پی آئی، آرمترا اسن، سی پی آئی، اور تھول تروماولادن وی سی کے ، نے دستخط کیے اور اسے آج میڈیا کے لئے جاری کی اگیا ۔ اس معاہدہ میں یہ بھی کہا گیا کہ وجئے کانت اتحا دکے چیف منسٹر امید وار ہون گے۔ اس قدار کو ڈی ای کے کی پسپائی تصور کیاجاتا ہے ، جس نے اپنی قیادت کے تحت تمام کلیدی مخالف اے آئی اے ڈی ایم کے فورسس میں داخلہ کی امید رکھتی تھی ۔ وجئے کانت جن کی پارٹی کو وٹ بینک تصور کیاجاتا ہے ، جسے بی جے پی کی جانب سے بھی مائل کیا گیا تھا ۔ زعفرانی پارٹی نے2014ء کے لوک سبھا انتخابات میں اٹھائے گئے فائدے کی طرح اس مرتبہ بھی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ، جب کہ این ڈی اے نے دو نشستیں جیتی تھیں۔ بی جے پی کو صرف چھوٹی پارٹیوں جے اے آئی ڈی ایم کے کی تائید حاصل ہے ، وہ پی ایم کے کو شامل کرنے کی کوشش بھی کرسکتی ہے۔ ٹاملناڈو میں اے آئی ڈی ایم کے، ڈی ایم کے، ڈی ایم ڈی کے، پی ڈبلیو ایف ، بی جے پی اور پی ایم کے کی قیادت والے محاذوں کے درمیان ہمہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا ۔ بعد ازان وجئے کانت اور وائیکو نے کہا اگر پی ڈبلیو ایف ۔ ڈی ایم ڈی کے اتحاد کو ووٹ دیتے ہوئے اقتدار پر لایا جائے تو یہ مخلوط حکومت ہوگی۔ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائیکو نے وجئے کانت کی ستائش کی اور کہا کہ ان کے اشتراک کو اب کیپٹن وجئے کانت فرنٹ کا نام دیاجائے گا۔ آپ(وجئے کانت) کنگ ہوں گیاور بادشاہ گر (پی ڈبلیو ایف قائدین) آپ کو بادشاہ بنائیں گے ۔ مہابھارت کے وڈسٹر اسے وجئے کانت کو تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا بھیماارجن مکل اور سہا دیو ان کے قریب کسی کو بھی آنے نہیں دیں گے اور وہ سب سے پہلے حریفوں کا مقابلہ کریں گے ۔ وائیکو جو پی ڈبلیو ایف کے کارڈینیٹر ہیں، کہا کہ وہ پی ڈبلیو ایف ، ڈی ایم ڈی کے فورسس کے سینا پتی ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ یہ اتحاد ایک بڑی تبدیلی لائے گا اور فاتح رہے گا ۔ تروملاون رام کرشنن اور مرتھاراسن نے بھی وجیے کانت کی تعریف کی اور کہا کہ ان سب کا اشتراک فتح کی شکل میں ابھرے گا۔

Tamil Nadu polls: Vijayakanth DMDK-PWF alliance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں