میڈیا میں اخلاقی اقدار کی گراوٹ باعث تشویش - نائب صدر حامد انصاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-03-20

میڈیا میں اخلاقی اقدار کی گراوٹ باعث تشویش - نائب صدر حامد انصاری

نئی دہلی
یو این آئی
آج کے ذرائع ابلاغ میں مدیروں کا کردار ، کے موضوع پر راجیہ سبھا ٹیلی ویژن کی جانب سے منعقدہ سمینار سے آج خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ایم حامد انصاری نے کہا کہ جراتمندانہ ادارت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار کے اظہار کی مثالیں شاذو نادر ہی ملتی ہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ عوامی نقطہ نظر کی تشکیل اوررائے عامہ کی توسیع میں ایڈیٹرکا رول اہم ہوتا ہے اس لئے وہ قومی بحث کا ایجنڈہ تیار کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کچھ عرصہ قبل تک اخباروں کے مدیران دانشوار طبقہ ہوتا تھا جو ملک کے قابل اعتماد ذہن کے طور پر کام کرتا تھا ۔ نائب صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ صحافتی روح اور اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے ایک مدیر اس بات کو یقینی بنائے کہ مواد درست اور موزوں ہوں۔ اسے بذات خود غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہئے نیز اس کا انصاف پسند اور باعزت ہونا لازمی ہے ۔ نائب صڈر جمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے مدیروں کے کردار اور حیثیت میں تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداریہ اور ایک اشتہار کے درمیان واضح فرق ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیم آزاد سوچ اور مختلف رائے کے لئے گنجائش فراہم کرتا ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے حالیہ برسوں میں میڈیا اداریہ میں شجاعت کا تعارف دینے اور اعلیٰ پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیار پر عمل کرنے کی صلاحیت میں آنے والی کمی پر آج تشویش کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر انصاری نے کہا کہ ایڈیٹر کے پاس کسی چیز کے بارے میں تاثر قائم کرنے اور اسے لے کر قومی بحث کا ایجنڈا طے کرنے کی طاقت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے ایک ایڈیٹر کے لئے اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ خبر صحیح اور متعلق ہو اور منصفانہ ہو اور اسے پروقار انداز میں پیش کیا گیا ہو ۔ نائب صڈر جمہوریہ نے خبروں کی ترجیحات طے کرنے کی ایڈیٹر کی ذمہ داریاں اور منافع کمانے کی اخبار مالک کی ترجیحات کے درمیان باریک لائنوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مالکان نے اخبارات یا نیوز چینلز کی خبروں کی موضوعات کے تعین میں دخل اندازی شروع کردی ہے جس کی وجہ سے خبروں کے آزادانہ اور منصفانہ اشاعت کے معاملے میں بھی مدیروں کے کردار موہوم ہونے لگے ہیں جن میڈیا تنظیموں کے مالک بڑے بڑے صنعتکار ہیں، وہاں مدیروں کی حالت تشویشناک ہے ۔ اداریہ اور تشہیر کے درمیان ایک تقسیم کی لکیر کھینچنے کا یہ مناسب وقت ہے ۔

Moral values decline in media Vice President Hamid Ansari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں