مودی حکومت کا تعلیمی اداروں کو برباد کرنے کی منصوبہ بندی - طلبہ یونین کا الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-18

مودی حکومت کا تعلیمی اداروں کو برباد کرنے کی منصوبہ بندی - طلبہ یونین کا الزام

نئی دہلی
ایجنسیاں
سماج کے تمام گوشوں کو جواہر لال نہرو یونیورسٹی ( جے این یو) کی انکوائری کی رپورٹ کا انتظار کرنا ہوگا اور انہیں یونیورسٹی کی کردار کشی سے احتراز کرنا ہوگا، طلبہ یونین کے کئی جماعتوں نے آج کہا، جب کہ انہوں نے مبینہ طور پر مخالف قوم نعروں کی مذمت کی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جے این یوطلبہ یونین کے صدر کنہیا کمارکو جنہیں گزشتہ ہفتہ غداری اور مجرمانہ سازش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، پر جھوٹے الزامات کو برخواست کرکے فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا۔متحدہ پریس کانفرنس میں آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن جو سی پی آئی ایم سے تعلق رکھتی ہے ، آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن، نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا جو کانگریس سے تعلق رکھتی ہے ، اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا اور اسٹوڈنٹس فورم فار سوراج کے قائدین نے خطاب کیا۔ انہوں نے بائیں بازو کے کارکنوں، طلبہ ، میڈیا نمائندوں اور ٹیچرس پر15فروی کو حملہ کی مذمت کی جب کہ کنہیا کمار کو پٹیالہ کورٹ میں ضمانت کے لئے لایا گیا تھا ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی نے اختلاف رائے کو دہشت گردی سے دبانے کی کوشش کی ۔ ہم مخالف قوم نعروں کی مذمت کرتے ہیں اور جو اس واقعہ کے دوران کئے گئے تاہم یہ کس نے لگائے اس کی تحقیقات کی جانی چاہئے ۔ انکوائری کو ہونے دیجئے ۔ یونیورسٹی کے وقار کو مخالف قوم قرار دیتے ہوئے بدنام مت کیجئے ، ایس ایف آئی جنرل سکریٹری وکرم سنگھ نے کہا۔ اگر پوری یونیورسٹی مخالف قوم ہے تب اس میں خارجہ سکریٹری ایس جئے شنکر ، سی بی آئی ڈائرکٹر انیل سنہا اور بی جے پی قائد نرملاسیتا رامن بھی مخالف قوم قرار دئیے جائیں گے۔ این ایس یو آئی قائد کمار راجہ نے کہا ، نعروں کے اساس پر جے این یو پر چڑھائی نہیں کی جاسکتی ۔ ہم جے این یو ایس یو صدر کنہیا کمار کی فی الفور اور غیر مشروط ضمانت اور ساتھ ہی ان کے اور جے این یو طلبہ کے خلاف عائد جھوٹے الزامات کو ختم کرنا کا مطالہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی لیجسلیٹر او پی شرما اور دیگر کی جانب سے15فروری کو پٹیلہ کورٹ میں حملہ کرنے پر فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ، طلبہ یونین نے اے بی وی پی کارکنوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کامطالبہ کیا۔جب کہ انہوں نے کانگریس قائد آنند شرما پر طلبہ سے خطاب کے دوران حملہ کیا تھا۔ انہوں نے ساتھ ہی الزام عائد کیا کہ حالیہ حملے مودی حکومت کی جانب سے بہتر تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے کا طویل تر منصوبہ میں شامل ہے ۔ ہم اس حصہ کا رنگ دیکھ رہے ہیں جو مودی حکومت کا ایجنڈا ہے جس میں آر ایس ایس ، بی جے پی اکو ان اداروں میں مداخلت کرنے کا ہے ۔ ان آرگنائزیشنوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں پریس کلب اور انڈین ویمنس پریس کارپوریشن میں اس موضوع پر پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی اور بالآخر انہیں آئی ٹی اواجئے بھون ہاؤزنگ ، سی پی آئی آفس پر پریس کانفرنس کرنا پڑا۔

Do not assassinate JNU's character: Student Unions

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں