دائیں بازو کی فاشسٹ کارروائیوں کو جائز ٹھہرانے کے خلاف احتجاج - تین اے بی وی پی عہدیدار مستعفیٰ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-18

دائیں بازو کی فاشسٹ کارروائیوں کو جائز ٹھہرانے کے خلاف احتجاج - تین اے بی وی پی عہدیدار مستعفیٰ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اے بی وی پی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی یونٹ کے تین عہدیداروں نے بی جے پی کی طلباء شاخ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ان عہدیداروں نے باوقار یونیورسٹی میں تنازعہ سے نمٹنے کے مرکز کے طریقہ کار اور دائیں بازو کی فاشسٹ طاقتوںکی کارروائیوں کو جائز قرار دینے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے یہ اقدام کیا۔ اے بی وی پی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی یونٹ کے جوائنٹ سکریٹری پردیپ نروال نے کہا کہ انہوں نے پارٹی چھوڑ دی ہے ۔ جواہرلا ل نہرو یونیورسٹی کے اسکول آف سوشیل سائنسس کے اے بی وی پی صدر راہول یادو اور سکریٹری انکت ہنس نے بھی کہا کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ تینوں قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے اے بی وی پی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ انہیں این ڈی اے حکومت کے طریقہ کار سے اختلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش اور نظریے کو کچلنے اور پورے بائیں بازو کو قوم دشمن قرار دینے کے درمیان فرق ہے ۔ انہوں نے پٹیالہ ہاؤز کورٹ کے احاطہ میں صحافیوں اور جے این یو طلبا اور اساتذہ پر حملے اور اسی عدالت کے احاطہ میں جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار پر حملے پر کرب کا اظہار کیا اور الزام لگایا کہ حکومت دائیں بازو کی فاشسٹ طاقتوں کے اقدامات کو جائز قرار دے رہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم اے بی وی پی سے مستعفیٰ ہورہے ہیں اور پارٹی کی کسی بھی سر گرمی سے دوری اختیار کررہے ہیں ۔ جس کی وجہ جے این یو کے موجودہ واقعہ اورمنو سمرتی اور روہت ویمولا کے واقعہ پر دیرینہ اختلافات ہیں ۔

Not a mouthpiece of such a govt: 3 ABVP members resign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں