یو این آئی
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا نے آج کچھ ممالک میں زیکا وائرس کے حالیہ معاملات کی اطلاعات پر تازہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔ وزارت صحت اور ایمس کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیر نے فوری اثر کے ساتھ تکنیکی گروپ کے قیام کی ہدایت دی جو صورت حال کی نگرانی کرے گا اور درکار ضروری اقدامات پر مشورہ دے گا ۔ وزیر نے اجلاس کے بعد کہا کہ ہم صورتحال پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں کہ ہندوستان اس کے امکانی خطرہ سے نمٹنے تیار ہے ۔ ہم بالخصوص نگرانی سسٹم کو مستحکم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں ۔ ڈینگو پھیلانے والا ایڈس مچھر ہی زیکا وائرس پھیلاتا ہے ۔ نڈانے زور دیا کہ صاف پانی میں افزائش پانے والے ایڈس مچھر کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے احتیاطی اقدامات پر توجہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں سماجی برادری اہم کردار اداکرتی ہے ۔ کمیونٹی میں زیادہ شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں ہیلتھ سکریٹری بی پی شرما ، ڈاکٹر جگدیش پرساد، ڈی جی ایچ ایس اور وزارت کے سینئر عہدیدار موجود تھے ۔
Union Health Minister Shri JP Nadda holds a high level meeting on Zika Virus
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں