پی ٹی آئی
دولت اسلامیہ کی جانب سے ملک کے نوجوانوں کو راغب کرنے کی بڑھتی کوششوں کے درمیان وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ سیکوریٹی ایجنسیاں دہشت گرد گروپ سے در پیش کسی بھی خطرہ سے نمٹنے کی اہل ہے ۔ وزیر داخلہ یہاں ایک تقریب کے سلسلہ میں صحافیوں سے بات کررہے تھے ۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ ملک کو دولت اسلامیہ سے کتنا خطرہ درپیش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی خطرہ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ہم اس کا سامنا کریں گے ۔ گزشتہ ہفتہ این آئی اے اور دیگر سیکوریٹی ایجنسیوں نے داعش کی سر پرستی میں تشکیل دیئے گئے ایک مبینہ گروپ سے تعلق رکھنے کے الزام میں ملک بھر سے14نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا ۔ پانچ ریاستوں کرناٹک ، تلنگانہ، آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا اور اتر پردیش میں دھاوے کرتے ہوئے مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا ہے ۔ سیکوریٹی ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ گرفتارا فراد نے جند الخلیفہ ہند کے نام سے ایک گروپ ایک گروپ تشکیل دیا تھا اور اس کے نظریات داعش سے کافی مماثلت رکھتے تھے۔ انٹلی جنس ایجنسیوں کے مطابق ہندوستان سے ابھی تک23نوجوان، داعش میں شامل ہوچکے ہیں جن میں سے چھ عراق و شام میں مختلف واقعات میں مارے جاچکے ہیں ۔23میں سے دو ممنوعہ انڈین مجاہدین کے مفرور کارکن ہیں ۔ یہ لوگ پاکستان میں اپنے خفیہ مقام سے وہاں گئے تھے ۔ مہلوکین کی محمد عاطف وسیم ،عادل آباد تلنگانہ ۔ محمد عمر سبحان ،بنگلور،کرناٹک۔مولانا عبدالقادر سلطان، بھٹکل کرناٹک ، ایس فاروقی ٹنکی، تھانے مہاراشٹرا۔فیض محمود بنگلور کرناٹک۔محمد ساجد عرف بڑا ساجد اعظم گڑھ، اتر پردیش ۔ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ تقریبا150ہندوستانیوں پر انٹلیجنس ایجنسیاں نظر رکھے ہوئے ہیں جو مبینہ طور پر داعش کے ساتھ آن لائن رابطہ میں ہیں ۔ زائد از30ہندوستانیوں کو جو انٹر نیٹ کے ذریعہ داعش سے رجوع ہوئے تھے ملک چھوڑنے سے روک دیا گیا ۔ ان میں جو اسوقت داعش کے ساتھ لڑ رہے ہیں ممبئی کے نواحی علاقہ کلیان سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان آسٹریلیا کا رہنے والا ایک کشمیری نوجوان ، تلنگانہ کا ایک نوجوان ، کرناٹک کا رہنے والا ایک فرد، عمان میں رہنے والا ایک ہندوستانی اور سنگا پور میں رہنے والا ایک ہندوستانی شامل ہے ۔15ستمبر 2015ء کو متحدہ عرب امارات نے چار ہندوستانیوں کو داعش کے ساتھ رابطہ رکھنے کے شبہ میں ہندوستان کے حوالہ کردیا ۔ عرب امارات میں گزشتہ سال ستمبر میں ایک37سالہ خاتون افشاں جبین عرف نکی جوزف کو ہندوستان کے حوالہ کیا جن پر الزام ہے کہ وہ داعش کے لئے نوجوانوں کا تقرر کرہی تھیں ۔ جنوری2015ء میں حیدرآباد کے رہنے والے سلمان محی الدین کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ترکی کے راستہ شام جانے کے لئے دبئی کے طیارہ میں سوار ہونے ہی والے تھے ۔ اطلاع ہے کہ چند عناصر جو داعش کی تائید کررہے ہیں مقام زبانوں بشمول ہندی اور ٹامل میں پیامات سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں ۔
Govt capable of tackling ISIS threat: Rajnath
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں