حکومت تمام سبسیڈیز ختم نہیں کرے گی - وزیراعظم مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-30

حکومت تمام سبسیڈیز ختم نہیں کرے گی - وزیراعظم مودی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
اصلاحات کا وعدہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حکومت تمام سبسیڈیز کو ختم نہیں کرے گی لیکن ان پر کنٹرول کرے گی اور مستحقین تک رسائی کو یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ضروری کنٹرول اور استحصال کو ختم کیاجائے گا اور وعدہ کیا کہ وسائل کے اختصاص کو موثر بنایاجائے گا۔ انہوں نے شہریوں کی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ۔ وزیر اعظم نے اکنامک ٹائمز گلوبل بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے معاشیات دانوں اور کارپوریٹ گھرانون کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہیں دی جانے والی کوئی بھی رعایت ترغیب کہلاتی ہے جب کہ کسان کو دی جانے والی راحت کو اہانت آمیز نام سبسیڈی دیاجاتا ہے ۔ ہمیں اپنے آپ سے یہ پوچھنا چاہئے کہ زبان کا یہ فرق آیا ہمارے رویہ میں اختلاف کو بھی ظاہر کرتا ہے ۔ خوشحال طبقہ کو دی جانے والی سبسیڈی کی مثبت تصویر کیون پیش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کو دی جانے والی رعایتوں سے ہونے والا مالی خسارہ62ہزار کروڑ سے تجاوز کرچکا ہے ۔ مودی نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حصص سے ہونے والے طویل میعادی سرمایہ فائدہ کو انکم ٹیکس سے مستثنیٰ رکھاگیا ہے حالانکہ یہ فائدہ اٹھانے والے غریب نہیں ہیں چونکہ اسے استثنیٰ ہے اس لئے62ہزار کروڑ کا کوئی شمار ہی نہیں کرتا۔

Will not eliminate subsidy but rationalise it: PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں