امریکہ میں برفیلا طوفان - ایک ارب ڈالر کا نقصان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-26

امریکہ میں برفیلا طوفان - ایک ارب ڈالر کا نقصان

نیویارک، واشنگٹن
رائٹر
امریکہ کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آئے زبردست برفانی طوفان کے بعد اب صورتحال دھیرے دھیرے معمول پر آرہی ہے تاہم چونکہ قومی دارالحکومت اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ہنوز کافی برف پڑی ہوئی ہے لہذا آج اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ میان بیٹن میں اس وقت عام زندگی بحال ہوئی جب کل سورج نکل آیا اور عوام و سیاح سورج کی روشنی سے لطف اندوز ہوئے ۔ واشنگٹن میں ٹریفک ہنوز بند ہے ۔ اور معمولات زندگی دھیمے انداز میں واپس آرہے ہیں ۔ چونکہ شہر میں سارا ٹرانزٹ نظام بند کردیا گیا تھا لہذا پرسنل مینجمنٹ کے دفتر کی جانب سے کہا گیا کہ آج وفاقی دفاتر کے علاوہ سرکاری دفاتر اور اسکولس بند رہیں گے ۔ طوفان سے اب تک20افراد کی ہلاکت کی خبر ہے ۔ امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک اور دیگر شمالی مشرقی علاقوں میں طوفان کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ارکنساس، شمالی کیرولینا، کینٹکی، اوہائیو ، ٹینسی اور ورجینیا میں موسم کی وجہ سے ہونیو الی سڑک حادثات میں 13ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ برف ہٹانے کے دوران میری لینڈ مین ایک اور نیویارک میں تین افراد ہلاک جب کہ ورجنیا میں ہائپوترمیا سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔ 2012میں شدید طوفان سینڈی کا سامنے کرنے والے نیو جرسی کے کنارے پر بلند لہریں اٹھ رہی ہیں ۔ واشنگٹن میں64کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور بہت سی گاڑیاں اس کی زد میں آگئی ہیں۔ شہر میں اب تک ٹریفک کو بحال نہیں کیا گیا ہے ۔ قومی موسم سرویس کے مطابق امریکہ کے ساتویں سب سے گنجان آبادی والا شہر نیویارک کی تاریخ میں یہ دوسرا سب سے شدید طوفان ہے ۔ واشنگٹن میں سال1922کے بعد سے ریکارڈ28انچ تک برف گری ہے ۔ اس سے پہلے سال2010میں17.8انچ تک برف ہوا تھا۔طوفان کی وجہ سے کل3900سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی تھیں۔ آج بھی کم سے کم نو سو پر وازیں منسوخ کردی گئیں ۔ امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس اور مشہور عمارتیں برف کی چادر سے ڈھک گئی ہیں ۔ وسط بحر اٹلانٹک شہر بالٹی مور ار فلاڈیلفیا میں بھی برفباری ہوئی۔ شمارلی کرولینا میں150000لوگ اور نیو جرسی میں90ہزار گھروں میں لوگ بغیر برقی کے رہ رہے تھے ۔لیکن کل دوپہر تک علاقہ میں برقی کی فراہمی بحال کی گئی ۔ نیو جرسی اور ڈیلورے میں سمندر کا پانی سڑکوں پر آگیا ہے ۔ نیو جرسی کے کنارے پر رہنے والے لوگوں کو اس وجہ سے بے گھر ہونا پڑا ہے ۔ بحر اوقیانوس کے شہر سے48کلو میٹر جنوب مغرب میں پانچ ہزار لوگوں کی آبادی والے والڈ وڈ شہر میں سیلاب کی وجہ سے100سے زائد لوگوں کو کشتیوں کے ذریعہ گھروں سے محفوظ باہر نکالا گیا ۔ ادھر واشنگٹن میں آج سرکاری دفاتر میں چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان سے نقصانات کا تخمینہ ایک ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ، لاکھوں امریکیوں نے اتوار کا دن اپنے گھر کے باہر سے برف ہٹانے میں گزارا کیونکہ جمعہ کو شروع ہونے والے برفانی سلسلہ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت20سے زائد ریاستوں میں سب کچھ منجمد کردیاہے ۔ واشنگٹن میں تقریبا دو فٹ برفباری ہوئی۔ دو دن کے دوران اس قدر برف پڑی ہے کہ واشنگٹن میں سڑکیں صاف کرنے اور برف ہٹانے کے لئے شہریوں سے مدد کی اپیل کی گئی ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق پانچ ریاستوں میں تین فٹ سے زائد برف پڑی، نیویارک سٹی میں سوا دو فٹ تک برف باری ہوئی جب کہ سب سے زیادہ برفباری ورجینیا کے علاقے گلینگیری کے علاقے میں ہوئی جہاں42انچ برف پڑی ۔ نیویارک کے پبلک اسکول آج کھل جائیں گے ۔ اس کے علاوہ اسٹاک مارکٹ کے آج سے کھلنے کے امکانات ہیں ۔ دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی، نیو جرسی، ہارورڈ اور بالٹی مور کے اسکولوں کو ہنوز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیویارک اور بالٹی مور میں برفانی طوفان کے باعث بند کی گئی سڑکیں کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تاہم شہریوں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نیو جرسی کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ برفباری کا سلسلہ ابھی جاری ہے ۔

U.S. blizzard to cause multi-billion dollar losses

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں