پی ٹی آئی
یونیورسٹی آف لسسٹر نے یہاں ہندوستانی نژاد ایک امام کو مقامی طبقہ کے لئے ان کی خدمات کے عوض ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی ۔ محمد شاہد رضا، لسسٹر سنٹرل مسجد کے ہیڈ امام ہیں اور برطانیہ میں ان کا شمار سرکردہ مسلم علماء و اساتذہ میں ہوتا ہے ۔ شاہد رضا بہار میں پیدا ہوئے اور برطانیہ منتقلی سے قبل مرادآباد ، آگرہ اورمیرٹھ میں تعلیم حاصل کی ۔ انہوں نے یہ اعزاز ملنے پر کہا کہ لسسٹر شہر میری زندگی میں ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے جیسا کہ میں1970کی دہائی کے اواخر میں ہندوستان سے اسی شہر میں آیا ۔ میری ابتدائی ذمہ داریوں میں لسسٹر مسجد اور سنٹرل مسجد کے امام کے طور پر رہی، اس کے علاوہ میں نے بچوں کو مذہبی تعلیم سے بھی آراستہ کیا۔
Indian-origin imam conferred honorary doctorate by UK university
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں