داعش کے تین ہندوستانی ہمدردوں کا عرب امارات سے اخراج - دہلی ایر پورٹ پر گرفتار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-30

داعش کے تین ہندوستانی ہمدردوں کا عرب امارات سے اخراج - دہلی ایر پورٹ پر گرفتار

نئی دہلی
پی ٹی آئی
یو اے ای سے اخراج کئے جانے والے آئی ایس کے تین ہندوستانی ہمدردوں کو این آئی اے نے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر حراست میں لے لیا ۔ ان پر ہندوستان اور چند دیگر ممالک میں دہشت گرد حملوں کے مشن پر ہونے کا الزام ہے ۔ کرناٹک کے عدنان حسین، مہاراشٹرا کے محمد فرحان ، اور جمون و کشمیر کے شیخ اظہر الاسلام کو این آئی اے نے ایک مقدمہ درج کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں کو یو اے ای نے ملک بدر کرتے ہوئے ہندوستان کے حوالے کیا جن کی رات اندرا گاندھی انٹر نیشنل ایر پورٹ پر گرفتاری عمل میں آئی۔ انہیں کل عدالت میں پیش کیاجائے گا ۔ ذرائع کے مطابق تین مشتبہ نوجوان اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مبینہ طور پر ہندوستان اور دیگر ممالک میں ہندوستانی شہریوں کی بھرتی کے لئے ان کی نشاندہی ورغلانے ، انتہاپسند بنانے اور تربیت دینے کی سازش میں ملوث تھے تاکہ ہندوستان اور دیگر دوست ممالک میں دہشت گرد حملہ کئے جائیں ۔ ان نوجوانوں کو ابو ظہبی میں آئی ایس نٹ ورک کے ارکان بتایا گیا ۔ یو اے ای نے15ستمبر2015ء کو چار مشتبہ ہندوستانیوں کا داعش سے رابطہ رکھنے کے الزام میں اخراج کیا تھا۔

NIA arrests 3 ISIS sympathizers deported from UAE

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں