آر بی آئی کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی - 30 کروڑ غلط نوٹ چھاپے گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-21

آر بی آئی کی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی - 30 کروڑ غلط نوٹ چھاپے گئے

نئی دہلی
ایجنسیاں
آر بی آئی نے اپنی تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کی ہے ۔ سینٹرل بینک نے ایک ہزار روپے کے30کروڑ غلط نوٹ چھاپ دئیے ہیں۔ یہ گڑ بڑی ہزار روپے کے نوٹوں میں ہوئی ہے ۔ یہ نوٹ بغیر سلور سیکوریٹی دھاگے کے چھاپے گئے ہیں۔30کروڑ نوٹ میں سے20کروڑتو ریزروبینک کے پاس ہیں، لیکن10کروڑ نوٹ بازار میں جاری کیے جاچکے ہیں ۔ غلطی کا پتہ چلنے کے بعد آر بی آئی اور فائنانس منسٹری نے ان نوٹوں کو جلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگر آُ کے پاس بھی ایسا نوٹ آگیا ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آر بی آئی نے بینکوں کو ایسے نوٹ ایکسچینج کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ہوشنگ آباد اور ناسک میں کچھ ملازمین کی معطلی کے بعد اس غلطی کا پتہ چلا ہے۔ آر بی آئی کے مطابق ایک ہزار کے5AGاور3APسیریز کے نوٹ سلور سیکوریٹی دھاگے کے بغیر چھاپے گئے ہیں۔ ان کا کرنسی کاغذ پہلے ہوشنگ آباد میں سیکوریٹی پرنٹنگ اور میٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ سے نکلا۔ اس کے بعد ناسک میں آر بی آئی پریس میں پہنچا ۔ اس کے بعد ہی غلطی ہوئی ہے ۔ آر بی آئی اب ان نوٹوں کو واپس جمع کرارہا ہے ۔ ریزروبینک کے پاس اب تک صرف 6کروڑ نوٹ ہی جمع ہوسکے ہیں۔ کل30کروڑ غلط نوٹ چھاپے ہیں ۔ جن میں سے دس کروڑ نوٹ مارکیٹ میں پہنچ چکے ہیں ۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ غلط چھپا ہوا نوٹ آپ کے پاس بھی ہو ۔1000روپے کے نوٹ کو چیک کریں کہ کیاوہ5APیا3APسیریز کا ہے؟ اسے پتہ کرنے کے لئے نوٹ کو لائٹ کے سامنے کھ کر دیکھیں ۔ آپ کو پہلے عدد کے نیچےLلکھا نظر آئے گا ۔ وہیں نوٹ کے سامنے کی طرف آپ کو چاندی سیکوریٹی دھاگہ نظر نہیں آئے گا اگر آپ کے پاس غلط چھپا ہوا نوٹ ہے تو اسے بینک میں جاکر بدل سکتے ہیں ۔ آر بی آئی نے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ اگر کوئی شخص غلط چھپے ہوئے نوٹ کو لے کر آتا ہے تو اسے تحقیقات کے بعد ایکسچینج کردیاجائے۔ ساتھ ہی بینکوں کو ایسے نات جاری نہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔

RBI prints Rs 1000 denomination faulty currency notes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں