خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی-31 کی پرواز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-21

خلائی گاڑی پی ایس ایل وی سی-31 کی پرواز

سری ہری کوٹہ(آندھرا پردیش)
یو این آئی
ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم( اسرو) نے آج خلائی گاڑی پیس ایس ایل وی۔ سی31کو آئی آر این ایس ایس سلسلے کے پانچویں نیو یگیشن سٹیلائٹ کے ساتھ خلاف میں بھیجا۔
پرواز کے1161سیکنڈ بعدخلائی گاڑی نے سٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ284کلو میٹر اور20267کلو میٹر کے اسکے مطلوبہ مدار میں نصب کردیا۔ سٹیلائٹ کو مدار میں نصب کیے جانے کے بعد کرناٹک میں ہاسن واقع اسرو کی ماسٹر کنٹرول فیسلٹی نے سٹیلائٹ کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اسرو کے اس سال کی پہلی خلائی گاڑی پی ایس ایل وی۔ سی31کی پرواز کے کل صبح9>31بجے 48گھنٹے کی الٹی گنتی شروع کردی گئی تھی ۔ اس سے پہلے راکٹ میں پراپلینٹ بھرنے کے چوتھے مرحلے اور ٹھوس اور سیال پراپلینٹ بھرنے کا بقی تین مراحل کا کام مکمل کرلیا گیا تھا ۔ آئی آر این ایس ایس1ای خلائی پروگرام کے ساتھ سٹیلائٹس میں سے پانچواں نیو گیشن سٹیلائٹ ہے۔ اس سے پہلے اس سیریز کے چار سٹیلائٹس آئی آر این ایس ایس 1اے کو پی ایس ایل وی سی22نے جولائی 2013ء آئی آر این ایس ایس۔ 1بی کو پی ایس ایل وی۔ سی24نے اپریل2014، آئی آر این ایس ایس ۔ 1سی کو پی ایس ایل وی۔ سی26نے اکتوبر2014اور آئی آر این ایس ایس ۔1ڈی کو پی ایس ایل وی۔ سی27نے مارچ2015میں مدار میں نصب کیا تھا۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی اور تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے پی ایس ایل وی سی۔31کو کامیابی کے ساتھ خلا میں چھوڑنے پر سائنس دانوں کو مبارکباد دی ہے ۔ وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کی کامیاب کوششوں کے سبب اس کو خلا میں کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسرو کے سائنسدانوں کی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا۔

India launches 5th navigation satellite on board PSLV C31

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں