یو این آئی
نوبل انعام یافتہ پروفیسر امرتیہ سین نے آج کہا ہے کہ یونیورسٹی کو چلانے کے لئے حکومت کی مدد کی ضرورت ہے مگر اسکی وجہ سے یونیورسٹی پر غلبہ حاصل نہیں کیاجانا چاہئے ۔ امرتیہ سین نے پریڈنسی یونیورسٹی میں اپنے خصوصی لیکچر کے دوران کہا کہ پریڈنسی کو حکومت کی مدد کی ضرورت ہے ۔ مگر مدد کی وجہ سے یونیورسٹی پر غلبہ حاصل نہیں کیاجانا چاہئے ۔ ایک خصوصی پروگرام میں یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں ڈی لٹ کے اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے وہ یہاں سے معیشت میں انڈر گریجویٹ کی تعلیم حاصل کی تھی ۔ اس وقت وہ پریڈنسی یونیورسٹی کے مینٹور گروپ کے چیئرمین ہیں ۔ امرتیہ سین نے اپنے طالب علمی کے زمانے کی بات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ رواداری ہندوستانی سماج کے لئے بہت ہی ضروری ہے تاکہ ہم ایک دوسرے کا احترام کرسکیں ۔ اپنے خصوصی لیکچر میں سین نے کہا کہ ڈیمو کریسی کا مطلب اکثریت کی حکمرانی نہیں ہوتی ہے ۔ اگر آپ ہندوستان کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو ڈیموکریسی کو لاحق خطرات کے بارے میں سوچنا ہوگا ۔ ڈیمو کریسی کا فائدہ ہر ایک شہری کو پہنچنا چاہئے ۔ ڈیمو کریسی کا مطلب اکثریت کی حکمرانی نہیں ہونا چاہئے ۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمیں اظہار رائے کی آزادی کا تحفظ بھی کرنا ہوگا۔
Need tolerance in India very badly: Amartya Sen
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں