آزاد کی معطلی بدبختانہ - اسے منسوخ کیا جانا چاہئے - شتروگھن سنہا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-06

آزاد کی معطلی بدبختانہ - اسے منسوخ کیا جانا چاہئے - شتروگھن سنہا

نئی دہلی
ایجنسیاں
بی جے پی رکن پارلیمانی شتروگھن سنہا نے منگل کے پارٹی کے فیصلے کی مخالفت کی جس میں ساتھی پارلیمنٹرین کیرتی آزاد کو معطل کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے عوام کو اچھا پیغام نہیں جائے گا، کیوں کہ ادراک یہ کیاجارہا ہے کہ ان کی جنگ رشوت ستانی کے خلاف ہے اور پارٹی کو معطلی کے فیصلہ کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ۔ انہوں نے پارٹی کے اعلیٰ قائدین کو اپنے ترچھے پیغام میں کئی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ انہیں غلطی پر سزا دینا چاہتے ہیں جو انہوں نے نہیں کیں ہیں تب انہیں نجومی کی بات یاد آئے گی کہ وہ ایک دن پارٹی کو تبدیل کردیں گے، میں امید کرتا ہوں کہ اور دعاکرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو ، انہوں نے ایک قہقہہ کے ساتھ کہا ۔ پی ٹی آئی کو دئے گئے انٹرویو میں انہوں نے آزاد کو ایک قابل باپ کا قابل بیٹا قرا ر دیا جسے بزرگ قائدین بشمول ایل کے اڈوانی کی تائید حاصل ہے ، جنہوں نے بہار میں ہوئی شکست پر سوال اٹھایا تھا ۔ میں بہت دکھ محسوس کرتاہوں کہ یہ بہت بدبختانہ ہے کہ آزاد جو ایک قابل باپ کا قابل بیٹا ہے کو اس طرح معطل کیاگیا۔ اس سے کیا پیغام جائے گا ؟ یہی کہ رشوت ستانی پر بات کی۔ یہی ادراک عوام تک جائے گا۔ آزاد کے باپ آنجہانی بھگوت جھا آزاد بہار کے چیف منسٹر تھے ۔ انہوں نے نجومی کی کہاوت جس میں پارٹی تبدیل کرنے کی بات کی گئی کو اپنی بائیو گرافی اپنی تھینگ بٹ خاموش میں تحریر کیا جسے اوم بکس انٹر نیشنل نے شائع کیا ۔ اس کتا ب کی رسم اجراء چہار شنبہ کے دن اڈوانی نے کی ہاتھوں انجام پائی جسے وہ اپنا قائد ، گرو، دوست، فلاسفر اور کامل قائد مانتے ہیں ۔ ان کے پارٹی سے بددلی پر سنہا نے کہا کہ انہوں نے پارٹی میں اس وقت شمولیت اختیار کی تھی جب صرف دو لوک سبھا نشستیں تھیں اور انہوں نے اسے200نشستوں تک پہنچایا جس کے باعث انہیں اپنی تشویش کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے اپنی کتاب میں ڈھکے چھپے الفاظ میں امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ ہیں جنہیں بہت اعتماد تھا کہ پارٹی بہار انتخابات میں دو تہائی نشستیں حاصل کرے گی ۔ شاید یہ ان کی عادت ہے کیوں کہ دہلی انتخابات سے قبل بھی انہوںنے ایسا ہی کہا تھا ۔ تاہم بالآخر پارٹی صرف دو تین نشستوں تک محدود ہوکر رہ گئی۔

Kirti Azad's suspension unfortunate, should be revoked: Shatrughan Sinha

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں