پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی آج کہا کہ انفراسٹرکچر میں خانگی شعبہ کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کے پیش نظر حکومت خانگی شعبہ کی جانب سے چھوٹے ایر پورٹس کا انتظام سنبھالنے کی اجازت دے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے عنقریب400ریلوے اسٹیشنوں کو عصری بنانے کے لئے بولیاں طلب کرے گا ۔ انڈیا انفراسٹرکچر فینانس کمپنی) آئی آئی ایف سی ایل ) کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ چھوٹے اور اوسط ایر پورٹ کو چلانے کے لئے خانگی شعبہ کو مدعو کرنے کی تجویز کا مقصد ان کے انتظامی صلاحیتوں کو بڑھاناہے۔ جیٹلی نے کہا کہ حکومت نے نیشنل انوسٹمنٹ اینڈ انفراسٹرکچر فنڈ( این آئی آئی ایف) کا قیام عمل میں لایا ہے اور دنیا کی کئی ممالک کو پنشن فنڈس میں شراکت دار بنانے رابطہ میں ہے ۔ انہوں نے ریلوے کے مالیہ میں باؤنڈ کے ذریعہ اضافہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے اپنے شعبہ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کومتحرک کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے اب صحیح پٹری پر آیا ہے ۔ ہم ریلوے انفراسٹرکچر کے لئے بشمول بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے خانگی شعبہ کو مدعو کررہے ہیں ۔ عنقریب ریلوے ملک کے400ریلوے اسٹیشنوں کو عصری بنانے کے لئے بولیاں طلب کرے گا۔ جہاں تک ایر پورٹ کا تعلق ہے جیٹلی نے کہا کہ وزارت شہری ہوا بازی چھوٹے اوردرمیانی سطح کے ایر پورٹس کو بہتر بنارہی ہے۔ وزارت شہری ہوا بازی کے لئے خانگی شعبہ کو انتظامی صلاحیت کی ضرورت ہے اس لئے خانگی شعبہ کو ایر پورٹس کے مینجمنٹ کے شعبہ میں مدعو کرنے کی تجویز ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت اس سلسلہ میں بہت ہی واضح ہے جس میں وہ آگے بڑھنا چاہتی ہے ۔ اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ حکومت عومای شعبہ میں سرمایہ کی مشغولیت کو جاری رکھے گی جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ سال عوامی سرمایہ کاری آگے بڑھی ہے اور اس میں مزید اضافہ ہوتے رہے گا اس لئے جب آپ عالمی سطح پر معاشی سست روی پرو غور کریں تو عوامی سرمایہ کاری اس میں آگے کی طرف دکھائی دے گی ۔ جیٹلی نے کہا کہ ان کی وزارت بڑے پیمانہ پر دیگر ممالک کی پنشن فنڈنگ انفراسٹرکچر سے این آئی آئی ایف کے ساتھ شراکت داری کے لئے مسلسل رابطہ میں ہے ۔ یو این آئی کے بموجب مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے دیہی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری بڑھانے کو قت کا مطالبہ قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو ہونے والی بچت کو اہم منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا اثر نظر آنے لگا ہے ۔ جیٹلی نے ہندوستان میں مستحکم انفراسٹرکچر پر خطاب کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی سے حکومت کو ہونیو الی بچت کو اہم انفراسٹرکچر کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور اس کا اثر نظر آنے لگا ہے ۔ ہائی وے کے سیکٹر میں زیر التوا منصوبے آگے بڑھنے لگے ہیں اور گزشتہ سال ریلوے اور ہائی وے میں کی گئی سرمایہ کاری کو اس سال بھی جاری رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزا ہے اور نجی شعبے اب بندرگاہ منصوبوں میں دلچسپی دکھا رہے ہیں ۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ تیل، کموڈیٹی اور دھات کی قیمتوں میں نرمی سے دنیا کے بہت سے ممالک کے سامنے چیلنجز پیدا ہوئے ہیں لیکن ہندوستان جیسے ممال کے لئے بڑا موقع ہے ۔ انہوں نے گرین فیلڈ اور براؤن فیلڈ منصوبوں میں انتظامی کارکردگی کو بڑھانے کی ضرورت بتاتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کی نگرانی کی جانی چاہئے انہوں نے کہا کہ قومی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری فنڈ میں سرمایہ کاری کے لئے بہت سے ممالک کے پنشن فنڈ اور ساؤڈنگ فنڈ رابطے میں ہے اور جلد ہی اس کے مثبت نتائج ملنے کی امید ہے ۔
Private push for airports, rail stations
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں