وزیراعظم مودی عوام کو لاہور دورہ کا جواز بتائیں - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-06

وزیراعظم مودی عوام کو لاہور دورہ کا جواز بتائیں - کانگریس

نئی دہلی
یو این آئی
پنجاب کے پٹھان کوٹ میں دہشت گرد انہ حملہ کو ملک پر حملہ قرار دیتے ہوئے کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے لاہور دورہ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے اس اچانک دورے کے جواز ملک کو بتانا چاہئے ۔ کانگریس کے سینئر ترجمان آنند شرما نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیر اعظم کو پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے اڈہ پر ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے سلسلہ میں بھی جواب دینا چاہئے ۔ افغانستان سے لوٹتے وقت لاہور میں رکنے جواز کے ساتھ ہی وزیر اعظم کو اس دورہ میں ہوئی بات چیت کے بارے میں بھی ملک کو بتانا چاہئے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کو لاہور جانے سے قبل ملک کو اور اصل اپوزیشن پارٹی کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔ انہیں اب لازمی طور پر واضح کرنا چاہئے کہ لاہور کے اچانک دورہ کے دوران پاکستان کی جانب سے انہیں کس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ مسٹر آنند شرما نے کہا کہ حکومت کو یہ بھی جواب دینا چاہئے کہ پاکستان کے ساتھ اس نے اگست میں قومی سلامتی مشیر کی سطح کی بات چیت کیوں ملتوی کی تھی اور اس کے بعد قومی سیکوریٹی کے مشیر اجیت دوول اور پاکستان کے سیکوریٹی مشیر کے مابین بنکاک میں کیا بات چیت ہوئی ۔ مسٹر شرما نے کہا کہ کانگریس پاکستان کے ساتھ بات چیت کی حمایت کرتی ہے لیکن مذاکرات میں ملک کی سیکوریٹی سے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ پٹھان کوٹ کے دہشت گردانہ حملہ کو انہوں نے ہندوستان پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بین الاقوامی سرحد پار کے فضائیہ کے اڈہ پر حملہ کیا اس لئے پٹھان کوٹ میں دہشت گردوں نے صرف انسانیت پر حملہ نہیں کیا بلکہ ہندوستان پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے وقت پورا مک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے لیکن کانگریس ایک تجربہ کار اپوزیشن اور سیاسی پارٹی ہونے کے ناطے اس حمل کے سلسلے میں حکومت سے سوال پوچھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میں جب26/11کو دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا اس وقت اپوزیشن نے جس طرح کا رویہ اختیار کیا تھا کانگریس اس کا طرح رویہ اختیار نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے الزام گلایا کہ مسٹر مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے اور انہو ں نے اس حملہ پر سیاست کی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دکھ کی بات ہے کہ نئے سال کا آغاز افغانستان میں ہندوستانی قونسل خانہ اور پنجاب کے پٹھان کوٹ میں فضائیہ کے ایئر بیس پر دہشت گرانہ حملہ سے ہوا ہے ۔ اس حملے میں ماؤں نے اپنے بیٹے کھوئے ہیں اور بیٹیاں بیوہ ہوئی ہیں ۔

Congress criticising Modi's lahore visit

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں