وادی کشمیر اور دہلی میں 5.8 شدت کا زلزلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-03

وادی کشمیر اور دہلی میں 5.8 شدت کا زلزلہ

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر بشمول سرمائی دارالحکومت سری نگر میں آج دوپہر کے وقت متوسط درجہ کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ جس کی شدت زلزلہ پیما پر5.8ناپی گئی۔ یہ سال نو2016میں کشمیر میں آنے والا پہلا زلزلہ تھا ۔ زلزلہ کی وجہ سے وادی کے کچھ علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے دوپہر کے2:08بجے محسوس کئے گئے جو کئی سکنڈس تک جاری رہے، جس کا مبدا مبداء افغانستان میں ہندو کش کی پہاڑیوں میں تھا ۔ اسی دوران افغانستان کے ہندو کش علاقہ میں آئے زلزلہ کے جھٹکوں کا اثر دارالحکومت دہلی اور این سی آر میں بھی محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر2:07بجے آئے زلزلے کی شدت زلزلہ پیما پر5.8ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز زمین سے170کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

Earthquake in Delhi: 5.8 magnitude quake jolts region; epicentre in Hindu Kush region

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں