ملائم سنگھ نے اکھلیش کے حامیوں کا اخراج منسوخ کر دیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-03

ملائم سنگھ نے اکھلیش کے حامیوں کا اخراج منسوخ کر دیا

لکھنو
آئی اے این ایس
سماج وادی پارٹی سربراہ ملائم سنگھ یادو نے ناراض چیف منسٹر اکھلیش یادو کی بات مانتے ہوئے ان کے دو قریبی حامیوں سنیل سنگھ ساجن اور آنند بھدوریا کے پارٹی سے اخراج کو منسوخ کردیا ہے ۔ ان دونوں کو گزشتہ ہفتہ پارٹی سے اس وقت نکال دیا گیا تھا جب یہ شکایات سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے ضلع پنچایت صدرو نشین کے انتخاب میں پارٹی کے باضابطہ امید واروں کی مخالف کی تھی ۔ ان کے اخراج پر پارٹی کیڈر حیرت زدہ ہوگیا تھا، کیوں کہ یہ دونوں چیف منسٹر کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے ۔ پی ڈبلیو ڈی کے وزیر شیوپال سنگھ یادو کی جانب سے یہ اعلان کیے جانے کے بعد چیف منسٹر ناراض ہوگئے تھے اور انہوںنے پہلی مرتبہ سیفائی مہا اتسو میں شرکت نہیں کی ، جس کی وجہ سے ملائم سنگھ اور اکھلیش کے درمیان اختلافات منظر عام پر آگئے تھے۔

Mulayam Singh revokes expulsion of two Akhilesh proteges

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں