اعتماد نیوز
وزیر پنچایت راج و آئی ٹی تاک راما راؤ نے آج سیفی ٹکنالوجیز کے سب سے بڑے گلوبل ڈیلیوری سنٹر کا افتتاح کیا ۔ سیفی ٹکنالوجیز نے20ملین امریکی ڈالر کے سرمایہ سے اس سنٹر کو قائم کیا ہے۔ بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تارک راما راؤ نے کہا کہ شہر حیدرآباد سرمایہ کاری کے لئے موزوں مقام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سیفی کمپنی کے اشتراک و تعاون سے فوجیسٹ کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا گلوبل ڈیلیوری سنٹر حیدرآباد میں قائم کیا ہے ۔ اس سنٹر کے قیام کے لئے ان کمپنیز نے135کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔ گلوبل ڈیلیوری سنٹر کے ذریعہ3000افراد کو روزگار فراہم ہوگا ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ڈاٹا سنٹرس کے لئے حیدرآباد انتہائی اہم مقام تصور کیاجارہا ہے ۔ ریاستی حکومت شہر میں ڈاٹا سنٹر پارک کے قیام کے اقدامات بھی کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی کمپنیز کو فروغ دینے کے لئے ای واہان بیمہ سسٹم کو متعارف کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا( آئی آر ڈی اے) اور انشورنس انفارمیشن بیورو آف انڈیا( آئی آئی بی) کے تعاون سے شروع کی جانے والی ای موٹر انشورنس پالیسیوں کا ہندوستان میں پہلی مرتبہ تلنگانہ میں آغاز عمل میں لیاجارہا ہے ۔ اس کے لئے حمل و نقل ، پولیس، آئی ٹی اور آئی آر ڈی ، اے و آئی آئی بی کا تعاون حاصل ہے ۔ انہوں نے سرمایہ کاروں سے کہا کہ حیدرآباد میں انہیں کوئی دشواریاں یا مشکلات پیش نہیں آئیں گی ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں یونٹس قائم کرنے والی کمپنیوں کو ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ حکومت ای ۔ آر سی بک اور ای ڈرائیونگ لائسنس بھی شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ شہریوں کو پر مرکو زبہتر حکمرانی کو روبہ عمل لایاجاسکے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ریاست میں84لاکھ گاڑیاں ہیں جن میں سے50فیصد کا انشورنس نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انشورنس کے بغیر گاڑی چلانا موٹر وہیکل ایکٹ1988کے تحت ایک جرم ہے ۔
Sify plans its largest Global delivery centre in India at Hyderabad
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں