پی ٹی آئی
مشہور مصنفہ نین تارا سہگل جنہوں نے اپنا ادبی ایوارڈ واپس قبول کرنے سے انکار کردیا تھا ، انہوں نے آج ساہتیہ اکیڈمی کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم رواداری کے خلاف ان کا احتجاج جاری ہے ۔ سہگل نے یہ مکتوب اکیڈیمی کے سکریٹری کے نام سے تحریر کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مجھے یہ وضاحت کرنے دیجئے کہ میں نے کسی بھی طرح اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور نہیں کیا اور یہ کہ دوسرے مصنفین بھی اظہار آزادی پر جاری حملوں کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ انہوں نے کٹرا کے رائٹر ایم ایم کلبرگی اور سابق میں مہاراشٹرا میں نریندر دابھولکر اور گووند پنسارے کے قتل پر اکیڈیمی کی خاموشی کے خلاف بطور احٹجاج ایوارڈ واپس کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈیمی لگتا ہے کہ دوبارہ غور کررہی ہے ، کیوں کہ اس کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ لوٹائے ہوئے ایوارڈس قبول کرنا اس کی پالیسی نہیں ہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا افسوس ہے کہ اکیڈیمی نے پالیسی کا یہ بیان دینے میں کئی ماہ لگادئیے ۔ میں نے اکتوبر میں جو چیک آپ کو روانہ کیا تھا وہ کسی بھی طرح کار آمد نہیں رہا۔ نین تارا نے کہا کہ اگر وہ اب غیر کارکرد چیکس واپس کر رہے ہیں تو یہ ان کا فیصلہ ہے میرا نہیں۔
'Award Wapasi' campaign a success: Nayantara Sahgal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں