پی ٹی آئی
صدر بی جے پی امیت شاہ جنہیں پارٹی کی رکنیت میں کافی اضافہ کرنے اور چار ریاستوں میں اسے اقتدار پر لانے کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہیں متفقہ طور پر نئی میقات کے لئے منتخب کرلیا گیا ۔ ان کے انتخاب کی وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے سرکردہ قائدین نے توثیق کی ہے ۔ نامزدگی کے طریقہ عمل کے دوران جس میں کوئی دیگر قائد میدان میں نہیں تھا، مودی، ان کی کابینہ کے کئی رفقاء بشمول راج ناتھ سنگھ ، ایم وینکیا نائیڈو اور نتن گڈ کری کے علاوہ بی جے پی کے چیف منسٹرس اور کئی قائدین نے شاہ کا نام تجویز کیا ۔ پارٹی کے سینئر قائدین بشمول ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی جنہوں نے ماضی میں51سالہ شاہ کو صدر بنائے جانے پر ناخوشی ظاہر کی تھی وہ غیر موجود رہے ۔ ہیڈ کوارٹر پر کم و بیش تمام قومی و ریاستی قائدین شاہ کو مبارکباد دینے قطار میں نظر آئے ۔ مودی جو سر کاری مصروفیات کے باعث اس تقریب میں شرکت نہیں کرسکے ، امکان ہے کہ وہ28جنوری کو منعقدہ ہونے والی پارلیمنٹری بورڈ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے اور اس موقع پر شاہ کا ان کی نئی میقات پر استقبال کریں گے ۔ مودی نے شاہ کے دوبارہ منتخب ہونے پر انہیں مبارکبا دی ہے اور اعتماد ظاہر کیا ہے کہ پارٹی ان کی قیادت میں نئی بلندیوں کو چھولے گی ۔ گجرات کے قائد کے لئے یہ پہلی مکمل تین سالہ میقات ہوگی ۔ انہیں مودی کی مکمل تائید حاصل ہے ۔ انہوں نے اپنے پیشرو راج ناتھ سنگھ کے حکومت میں شامل ہونے کے بعد2014میں پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔
Amit Shah re-elected president of the BJP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں