سوچھ بھارت مہم میں کوئی نمایاں پیشرفت نہیں - ششی تھرور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-25

سوچھ بھارت مہم میں کوئی نمایاں پیشرفت نہیں - ششی تھرور

جئے پور
پی ٹی آئی
سابق مرکزی وزیر ششتی تھرور نے آج کہا ہے کہ انہیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی شروع کردہ سوچھ بھارت مہم میں کوئی اہم پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مبسوط ترقی، فنڈ کے اختصاص ، بنیادی انفراسٹرکچر اور اسکیموں کی بہتری نہیں دیکھی ۔ وزیر اعظم کو اس مسئلہ کو اٹھانے کا کریڈٹ حاصل ہے لیکن حکومت سرخیوں کی پابند نہیں ہے ۔ کانگریس قائد جنہیں مودی نے صفائی مہم کا پیام پھیلانے کے لئے نامزد کیا تھا کہا کہ اس اسکیم کے لئے فنڈس مختص کرنے اور ایم میکانزم وضع کرنے میں ناکامی ہوئی ہے ۔ حکومت کو تیقن دینا ہوگا کہ میکانزم موجود ہے ، فنڈس مختص کئے گئے ہیں اور پروگرام کے لئے قیادت دی گئی ہے ۔ لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔ تھرور یہاں پانچ روزہ جئے پور ادبی فیسٹول کے آخری دن سوچھ بھارت ، دی انڈین اسٹوری نام سے منعقدہ ایک سیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ صفائی کی مہم وی آئی پیز کے ساتھ تصاویر تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔ ہر2اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر کیمروں کے روبرو وی آئی پیز جاروب کشی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے سوچھ بھارت کوشکا اعلان کیا تھا لیکن یہ کوش کہاں ہے۔ میں نے اسے اب تک نہیں دیکھا ۔ ہمیں یہ تیقن دینے کی ضرورت ہے کہ مرکزی حکومت کی جانب سے فراہم کیے گئے فنڈس مقامی سطح کے قائدین کو بھی مضبوط بنارہے ہیں ، جو فرق لانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے ذہنوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت کو چاہئے کہ کچرا پھینکنے کے لئے انفراسٹرکچر سہولتیں فراہم کرے، بالخصوص اس بات کا تیقن دیا جائے کہ عوام نہروں میں کچرا نہ پھینکیں ۔ انہوں نے صفائی کے عملہ کی تنخواہوں میں اضافہ اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کی بھی تائید کی ۔

No significant progress in Swachh Bharat campaign: Shashi Tharoor

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں