پولیس سربراہان کانفرنس - نوجوانوں میں انتہا پسندی کو روکنے کے راستوں پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-20

پولیس سربراہان کانفرنس - نوجوانوں میں انتہا پسندی کو روکنے کے راستوں پر غور

رن آف کچھ۔ گجرات
پی ٹی آئی
پولیس سربراہان کی سالانہ کانفرنس کے دوسرے دن آج دہشت گردی ، داعش اور نوجوانوں میں کٹر پن سے لاحق خطرات پر خصوصیت کے ساتھ غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی پورا دن کانفرنس میں موجود تھے اور مختلف سیشنس میں شرکت کی ۔ پولیس آفیسرس نے نوجوانوں میں کٹر پن کو روکنے اور خطرناک دہشت گرد تنظیم داعش کو پھیلنے سے روکنے کی راہوں پر بات چیت کی۔ انٹلی جنس بیورو کی جانب سے یہ تیسری سالانہ کانگرنس منعقد کی گئی ہے۔ اس کانفرنس کے بعض سیشنس میں پولیس اصلاحات ، بہتربین ریاستی پولیسنگ، آفیسرس کے درمیان مسابقتی جذبہ کے فروغ اور پورے ہندوستان میں پولیس وردی میں یکسانیت لانے کے بارے میں بھی غور کیا گیا ۔ ملک میں ماضی اور حال میں دہشت گردی کی صورتحال کے بارے میں چار گھنٹے طویل سیشن ہوا اور اعلیٰ پولیس عہدہ داروں کے سامنے10سال کے بڑے دہشت گرد حملوں کے بارے میں مواد پیش کیا ۔ زلزلے و دیگر آفات سماوی سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے اور دوسرے موضوعات پر بھی پریزینٹیشن دیاگیا۔ تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے ڈائرکٹر جنرلس اور انسپکٹر جنرلس آف پولیس کے علاوہ سی بی آئی ، این آئی اے ۔ انٹلی جنس بیورو ، نارکوٹکس ڈپارٹمنٹ اور مختلف ٹریننگ اکیڈیمیوں کے سربراہان اس کانفرنس میں حصہ لے رہے ہیں ۔ نیم فوجی دستوں ، بی ایس ایف ، سی آر پی ایف اور سی آئی ایس ایف وغیرہ کے سربراہان بھی اس کانفرنس میں موجود ہیں ۔ ایک اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی نے اعلیٰ پولیس عہدیداروں کے ساتھ سیکوریٹی کی صورتحال بالخصوص دہشت گردی اور خواتین کی سلامتی کے بارے میں حالات کا جائزہ لیا ۔ مودی اور راج ناتھ سنگھ نے ملک کے زائد از200سرکردہ پولیس آفیسرس کے ساتھ45منٹ کے یوگا سیشن میں بھی حصہ لیا۔

Top Police Officers' Conference In Gujarat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں