دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن بدعنوانی - عاپ قائدین کو قانونی نوٹس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-20

دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن بدعنوانی - عاپ قائدین کو قانونی نوٹس

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ڈی ڈی سی اے معاملت میں عام آدمی پارٹی کے قائدین کی جانب سے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری میڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ( ٹی سی ایم) پر کمیشن حاصل کرنے کے الزامات عائد کرنے پر کمپنی نے عاپ قائدین پر مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائرکٹر لوکیش شرمانے کہا کہ اگر عاپ کے قائدین اشوتوش اور سنجے سنگھ نے کمپنی کے خلاف الزامات واپس نہ لئے اور کمپنی سے معافی نہ چاہی تو ان قائدین کے خلاف ہتک عزت کی مجرمانہ کوششوں کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ شرما نے کہا کہ عاپ قائدین نے کمنپی کے خلاف اور ارون جیٹلی پر جو الزامات عائد کے ہیں وہ بے بنیاد، ہتک عزت اور حقائق کے خلاف ہیں ۔ اسی دوران ڈی ڈی سی اے میں مبینہ بے قاعدگیوں پر مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی پر مزید تنقیدیں کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج سوالات کیے اور کہا کہ وہ ڈی ڈی سی اے میں بد عنوانیوں کے خلاف آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ عاپ کے لیڈر سنجے سنگھ نے مبینہ طور پر کہا کہ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے خانگی کمپنی ٹویئنٹ فرسٹ سنچری میڈیا( ٹی سی ایم) کے منیجنگ ڈائرکٹر لوکیش شرما کے ذریعہ انہیں اور ان کے ساتھ اشوتوش کے خلاف قانونی نوٹس روانہ کی ہے ۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ وہ اس طرح کی ایک ہزار قانونی نوٹسوں کو جھیلنے تیار ہیں۔ لیکن ڈی ڈی سی اے میں ہورہی بد عنوانیوں کو پیش کرنے سے نہیں رکیں گے ۔ جمعہ کو عاپ نے ڈی ڈی سی اے میں کرپشن پر ارون جیٹلی سے پانچ سوالات کئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عاپ سارے ملک کے مختلف افراد سے ڈی ڈی سی اے سے متعلق دستاویزات حاصل کریں گے۔

Delhi and District Cricket Association rebuts allegations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں