سرمائی اجلاس میں جی ایس ٹی بل کی منظوری خارج از امکان - وزیر خزانہ جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-20

سرمائی اجلاس میں جی ایس ٹی بل کی منظوری خارج از امکان - وزیر خزانہ جیٹلی

نئی دہلی
یواین آئی
یہ اشارہ دیتے ہوئے کہ سرمائی اجلاس میں جی ایس ٹی بل کی منظوری کے امکاناتنہیں ، وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے راست کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ بہر حال مرکزی وزیر نے کہا کہحکومت اس سیشن کے باقی تین دنوں میں دیگر اصلاحی بلوں کی راجیہ سبھا میں منظوری پر زور دے گی ۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کا چہار شنبہ کو اختتام عمل میں آرہا ہے ۔ ان بلوں میں ثالثی اور مفاہمت قانون ترمیمی بل بھی شامل ہے ، جس کے تحت کمرشیل عدالتیں قائم کرنے اور دیوالیہ ضابطہ وضع کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ صنعتی چیمبرفکی کے ایک سالانہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ مجھے اس میں کوئی شبہ نہیں کہ تاخیر کرنے( جی ایس ٹی کی منظوری میں) کی کئی وجوہات ہیں اور جو واحد اہم وجہ میرے ذہن میں آتی ہے وہ یہ ہے کہ اگرمیں یہ کام نہیں کرسکا تو پھر دوسرا کیوں کرے۔ جیٹلی نے ہندوستانی سیاست کے معیار پر مایوسی کا اظہار کیا جس کی وجہ سے حکومت اپنے قانون سازی ایجنڈہ پر عمل نہیں کرپارہی ہے اور کئی اہم اصلاحات جیسے گڈس اینڈ سرویسس ٹیکس بل کی پارلیمنٹ میں منظوری میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ جمہوریت میں سیاست ہی پالیسیوں کا تعین کرتی ہے ۔جیٹلی نے انتباہ دیا کہ ہندوستانی پالیسی سازی کا مستقبل سیاست کے معیار پر منحصر ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہندوستان کو خراب سیاست کی قیمت چکانی پڑی ہے۔ ارون جیٹلی نے کہا کہ دنیا بھرمیں1960اور1970کے دہے میں فراخدلانہ معیشت کا عمل شروع ہوا تھا۔ ہندوستان میں ُالیسی سازی کا مقصد معیشت کو توسیع دینے کے بجائے آمدنی کی دوبارہ تقسیم پر مرکوز تھا۔ ہم ایک غیر حقیقی دنیا میں جی رہے تھے ۔ پھر1991ء میں ہندوستان نے اپنی اقتصادی پالیسیوں میں زبردست تبدیلی لائی۔1991ء ہندوستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ بن گیا۔2015میں جب ہم مڑ کر پیچھے دیکھتے ہیں تو1971 ایک ایسا دور نظر آتا ہے جب ہم کارکردگی کے بغیر صرف نعرہ بازی پر زندہ رہ سکتے تھے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب جیٹلی نے کہا کہ وہ اپوزیشن سے اپیل کریں گے کہ اور زوردیں گے کہ وہ دستوری بلوں پر اپنی ہٹ دھرمی ترک کردے۔ اسی دوران کانگریس قائد آنند شرما نے کہا کہ جاریہ اجلاس میں یہ نہیں ہوگا ( جی ایس ٹی بل) منظوری نہیں ہوگا ہم ان سے بات چیت کریں گے لیکن یہ درست وقت نہیں ہے ۔ یکم اپریل کوئی مقدس یا متبرک تاریخ نہیں اور یہ ناقابل حصول ہے ۔ واضح رہے کہ جی ایس ٹی بل راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے جہاں حکمراں این ڈی اے اکثریت میں نہیں ہے اور اسے اپوزیشن کانگریس کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے حکومت نے یکم اپریل2016سے جی ایس ٹی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اس سوال پر کہ آیا کانگریس دیوالیہ بل کی تائید کرے گی شرما نے کہا کہ ہم ہر اس بل کی منظوری کے حق میں جو فوری نوعیت کا ہو اور مناسب ہو۔ ارون جیٹلی نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے باقی بچے ہوئے تین دن انتہائی اہم ہیں اور حکومت ان میں سے بعض اصلاحات کو منظور کرانے کی کوشش کرے گی۔

GST unlikely this session, bankruptcy Bill to be introduced: Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں