ایجنسیاں
کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کیرتی آزاد کو پارٹی سے معطل کئے جانے سے بد عنوانی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے وعدے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ راہل گاندھی نے آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا ، نہ کھائیں گے نہ کھانے دیں گے ، لیکن جب کیرتی آزاد نے بی جے پی میں بد عنوانی کا مسئلہ اٹھایا تو ان کو پارٹی سے معطل کردیا گیا ۔ کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے کہا کہ اب آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔ کانگریس کے نائب صدر نے کیرتی آزاد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے بد عنوانی کو اجاگر کیا مگر ان کو معطل کردیا گیا۔ دریں اثناء امیٹھی کے ایم پی اپنے پارلیمانی حلقہ کے دورے کے دوسرے دن آج اپنے سارے پروگراموں کو منسوخ کر کے صبح9:30بجے براستہ لکھنو دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ۔ اس سے پہلے راہل گاندھی آج صبح سویرے مرحوم چودھری راما دھر کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے غمزدہ خاندان کو تسلی دی لیکن انہوں نے منشی گنج کے گیسٹ ہاؤس میں مقامی کانگریسی لیڈروں کے ساتھ مجوزہ ملاقات منسوخ کردی ۔ ا س سے پہلے مسٹر گاندھی کل اپنے امیٹھی پارلیمانی حلقہ کے دورے پر پہنچے اور کئی دیہاتوں کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران انہوں نے نو منتخب پردھانوں اور پنچایتی ممبران سے بات چیت کی۔ دوسری جانب لکھنو پہنچے راہل گاندھی نے کاہ کہ پارٹی2017کے اسمبلی انتخابات میں لوگوں کو حیران کرے گی ، جب کہ ریاستی صدر نرمل کھتری نے کسی بھی اتحاد سے انکار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پارٹی کی حالت اس وقت مضبوط ہے اور تمام 403سیٹوں پر پارٹی اکیلے الیکشن لڑے گی۔ تاہم یہ فیصلہ اعلیٰ کمان کے ذریعہ لیاجائے گا۔
Rahul Gandhi attacks PM Modi over Kirti Azad's suspension
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں