حیدرآباد کو آئی ٹی کا مرکز بنایا جائے گا - کے ٹی راما راؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-06

حیدرآباد کو آئی ٹی کا مرکز بنایا جائے گا - کے ٹی راما راؤ

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ حیدرآباد کو انفارمیشن ٹکنالوجی کا مرکزبنایاجائے گا۔ انہوں نے مادھا پور میں اینی میشن اینڈ گیمنگ کا آغازکیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں انفارمیشن ٹکنالوجی کے شعبہ میں کئی تبدیلیاں آئیں۔ گیمنگ اینی میشن کے شعبہ میں کمپنیاں قائم کرنے کے لئے حیدرآباد کو اولین ترجیح دی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او ستیہ نادیلا28دسمبر کو حیدرآباد میں ٹیکنالوجی ہب کا معائنہ کریں گے ۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور ملازمت کے شعبہ میں اضافہ حکومت کا نشانہ ہے ۔ آنے والے سال کے پہلے نصف حصہ میں حیدرآباد میں امیج سنٹر کی شروعات کی جائے گی۔28دسمبر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ کی چار نئی پالیسیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں حیدرآباد محفوظ شہر ہے ۔

KTR Launched Animation and Gaming Centre in Madhapur
Hyderabad to be made top destination for IT sector: KTR

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں