آئیے اب اس ایر لائنز کے مالکان کا تعارف حاصل کرتے ہیں۔ایر لائنزکسی مسلمان کی نہیں بلکہ ایک ہندو جوڑے کی ہے۔اور یہ جوڑا ملیشیا یا انڈونیشیا کا نہیں ہے بلکہ ہندوستان کا ہے۔آپ نے پڑھا ہوگا کہ "ریانی"RAYANI ایر لائنز نے اپنی ایک فلائٹ کو مکمل اسلامی ماحول سے ہم آہنگ کیا ہے۔ریانی بادی النظر میں ایرانی سا لگتا ہے۔لیکن دراصل یہ دوافراد کے ناموں کے چند پہلے اور آخری الفاظ کا مرکب ہے۔اس ایر لائنز کے بانی دومیاں بیوی ہیں۔شوہرکانام ---روی---ہے اور بیوی کا نام کارتھیانی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس فلائٹ میں ہر مذہب کے مسافروں کوسفر کرنے کی اجازت ہوگی تا ہم یہ فلائٹ خصوصی طورپرمسلم مارکیٹ کو نظر میں رکھ کر بنائی گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے مذاہب کے عملہ کو اسلامی اصولوں کی پابندی کرنی ہوگی اور انہیں شراب نہیں دی جائے گی۔روی کا خیال ہے کہ شریعت کی پاسداری کرنے والے کاروباری اداروں کے لئے زبردست مواقع موجود ہیں اور وہ خوب پھل پھول سکتے ہیں۔ایر لائنز کو لائسنس دینے والے ادارے کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جہاز کے خاتون مسلم عملہ کے لئے لازمی ہوگا کہ وہ شریعت کے مطابق اپنا سرڈھانپیں جبکہ غیر مسلم عملہ کو "مہذب"لباس پہننا لازمی ہوگا۔ابتدا میں یہ"اسلامی" فلائٹ کوالالمپوراور لنگکاوی کے درمیان ہفتہ میں پانچ دن چلائی جائے گی۔یہ مسافت کل 410کلومیٹر کی ہے۔اس خصوصی فلائٹ کے لئے آٹھ پائلٹ' 350عملے کے دیگر افراداورکیبن کے لئے 50افرادکو بھرتی کیا گیا ہے۔ظاہر ہے کہ ان میں سے بیشتر مسلمان ہیں۔
واضح رہے کہ ملیشیامسلم اکثریت والا ملک ہے۔وہاں تین کروڑ کی آبادی میں 60فیصد مسلمان ہیں۔ ہندوستان سے گئے ہوئے لوگ بھی وہاں آباد ہیں جن میں اکثریت ہندؤں کی ہے۔ان کی آبادی 6.3فیصد ہے۔روی اور کارتھیانی اسی آبادی کا حصہ ہیں۔اب یہ بھی جان لیجئے کہ آخر روی اور کارتھیانی کو اپنی ایک فلائٹ کو خالص اسلامی تعلیمات کا پابند بنانے کی کیوں سوجھی؟دراصل ملیشیا پچھلے کچھ عرصہ سے قدرتی آفات کی زد میں ہے۔وہاں کے علما وصلحاء کا خیال ہے کہ یہ دراصل غضب خداوندی ہے جو جہازوں میں غیر اسلامی کارناموں کے سبب نازل ہورہا ہے۔ملیشیا کی اسلام پسندسیاسی جماعتPASکے قائداحمد ترمذی سلیمان کا کہنا ہے کہ ملیشیا میں جہازوں میں شراب اور خنزیر کا گوشت فراہم کرنے کے سبب قدرتی آفات نازل ہورہی ہیں۔حیرت ہے کہ بزنس کے لئے ہی سہی'قدرتی آفات سے ایک غیر مسلم تاجرجوڑے نے تو سبق لے لیا اور اپنی ایر لائنز کے ایک جہاز کو مکمل اسلامی ماحول سے ہم آہنگ کردیا لیکن پوری دنیا کے مسلمان جو مختلف قسم کی سماوی اور دنیاوی آفات کا شکار ہیں اب بھی سبق لینے کو تیار نہیں ہیں ۔کیا ہمیں اب بھی کچھ غیرت نہیں آئے گی؟
***
موبائل : 9810041211
Editor-in-chief VNI & Media Adviser to President IICC, New Delhi
موبائل : 9810041211
Editor-in-chief VNI & Media Adviser to President IICC, New Delhi
ایم ودود ساجد |
Ethnic Indian couple launches Malaysia's 1st Islamic airline Rayani. Article: M. Wadood Sajid
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں