شمالی برطانیہ زیر آب - ہزاروں افراد بے گھر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-29

شمالی برطانیہ زیر آب - ہزاروں افراد بے گھر

لندن
یو این آئی
شمالی برطانیہ میں آنے والے زبردست سیلاب سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ۔ وہیں حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لئے مزید200فوجیوں کی تعیناتی کی ہے ۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کر کے کہا کہ جن لوگوں کے گھر سیلاب میں ڈوب گئے ہیں میرے جذبات ان کے ساتھ ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج کی طرف سے ٹکریوں کی تعیناتی کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یارک شائر میں2200اور لنکا شائر میں100افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ۔ مانچسٹر اور لیڈز صوبہ کے علاقہ بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے گریٹر مانچسٹراور لنکا شائر میں6ہزار سے زائد گھروں میں برقی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے ۔ گلیوں میں پانی بھر گیا ہے جس سے پارک میں کھڑی کاریں ڈوب گئی ہیں ۔ مانچسٹر پولیس نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے راحت اور بچاؤ مہم چلائی جارہی ہے لیکن اس میں ابھی وقت لگے گا ۔ وہیں محکمہ موسمیات نے شمالی برطانیہ اور ویلز کے علاقہ میں بھاری بارش ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اسی دوران ڈیوڈ کیمرون نے شدید بارش ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اسی دوران ڈیوڈ کیمرون نے شدید بارش اور سیلاب کے پیش نظر مشکل سے دو چار عوام کی مدد کے لئے مزید فوجی عہدیداروں کو تعینات کردیا ۔ یہ فیصلہ کیبنٹ کی ہنگامی کانفرنس میں طے پایا ۔ کانفرنس میں شریک برطانوی وزیر اعظم نے کہاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری مدد کے لئے مزید فوجی عہدیدار تعینات کئے جائیں گے تاہم انہوں نے ایمرجنسی سرویس کی کاررکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ا ن کی خدمات قابل ہیں، ہم مشکل میں پھنسے عوام کی ہر ممکن امداد کریں غے ۔ برطانیہ گزشتہ2گھنٹوں میں ہونے والی بارش سے سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے جس سے تقریبا دو ہزار گھروں میں پانی بھر جانے کے پیش نظر برطانیہ ، اسکاٹ لینڈ ، اور ویلز میں شدید خطرے والے علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔

UK floods: torrential rain lashes northern Britain

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں