امریکہ اور ہندوستان تبدیلی موسمیات معاہدہ کو قطعیت دینے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-06

امریکہ اور ہندوستان تبدیلی موسمیات معاہدہ کو قطعیت دینے کوشاں

لیبورژے،فرانس
پی ٹی آئی
امریکہ اور ہندوستان تعمیری طور پر موسمی تبدیلیوں سے متعلق ایک معاہدہ کو قطعیت دینے کوشاں ہیں ۔ ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ195ممالک کے نمائندے ایک بلو پرنٹ تیار کرنے کی جدو جہد کررہے ہیں ۔ جس کے ذریعہ انتہائی پیچیدہ عالمی معاہدہ کو قطعیت دی جاسکے ۔ تبدیلی موسمیات سے متعلق کانفرنس کا آج چھٹواں دن ہے اور مندوبین اس بات سے پر اعتماد ہیں کہ کسی نہ کسی قسم کا معاہدہ طے پائے گا۔2009ء میں کوپن ہیگن اجلاس ناکام رہا تھا اور اسے دہرائے نہ جانے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ بات چیت میں ٹھوس پیشرفت کی نشاندہی نہیں ہوتی کیونکہ بیشتر مسائل پر اختلاف رائے موجود ہے ۔ اختلافات میں ترقی پذیر ممالک کو فینانس اور ٹکنالوجی کی منتقلی جیسے مسائل شامل ہیں ۔

Climate Talks: India and US Working in 'Constructive Way' to Find Solution

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں