بہار کی طرح اترپردیش میں بھی عظیم اتحاد ممکن - اکھیلش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-16

بہار کی طرح اترپردیش میں بھی عظیم اتحاد ممکن - اکھیلش یادو

سنت کبیر نگر، یو پی
پی ٹی آئی
بہار میں بی جے پی کے خلاف عظیم اتحاد کی بھاری کامیابی سے اشارہ پاتے ہوئے چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو نے آج یہاں کہا کہ ریاست جہاں2017ء کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، میں ایسا اتحاد ممکن ہے۔ ریاستی اسمبلی کے2017ء کے انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کرنے ایسے اتحاد کے کے امکانات کے سوال پر یادو نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا کہ ریاست میں ایک عظیم اتحاد ممکن ہے ، تاہم چیف منسٹر نے اس کی وضاحت نہیں کی ۔ ایک ریاستی وزیر کی عظیم اتحاد جس میں حکمراں سماج وادی پارٹی اور مایاوتی کی زیر قیادت بہوجن سماج پارٹی کا بہار میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور جنتادل یو لیڈر نتیش کمار جیسے حریف لیڈروں کا اتحاد جو بی جے پی کا صفایا کردیا کے خطوط پر اتحاد کی تجویز کے ودسرے دن چیف منسٹر نے یہ خیال ظاہر کیا ۔ بہار کی طرح بی جے پی اتر پردیش میں گزشتہ سال منعقدہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں بھاری کامیابی کے سبب15سال بعد دوبارہ سیاسی طور پر حساس اس ریاست میں اقتدار حاصل کرنے کی توقع کررہی ہے۔ چیف منسٹر جو ایک خانگی دورے پر یہاںپہنچے، نے کہا کہ بہار میں عوام نے ترقی کے لئے ووٹ دیا ہے۔ یوپی میں پنچایت انتخابات میں عوام نے سماج وادی پارٹی کے ترقی کے ایجنڈہ کی تائید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ2017کے اسمبلی انتخابات میں ترقی کے ایجنڈہ پر مقابلہ کریں گے ، کیوںکہ ریاست کے چپہ چپہ میں وہ ترقی کا تیقن کررہے ہیں ۔ بہار میں آر جے ڈی ، جنتادل یو اور کانگریس پر مشتمل عظیم اتحاد کو 243نشستی اسمبلی میں178نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو تہائی سے زیادہ نشستیں حاصل ہوئی ہیں ۔ آر جے ڈی کو80، جنتادل یو کو71اور کانگریس کو27نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ۔ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو58نشستوں پر اکتفا کرنا پڑا۔ ان میں بی جے پی کی53اور حلیف جماعتوں ایل جے پی، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی، ہندوستانی عوام مورچہ کی5نشستیں شامل ہیں ۔ بارہ بنکی میں ریاستی وزیر فرید محفوظ قدوائی نے تجویز پیش کی کہ ان کی پارٹی ایس پی اور بی ایس پی2017کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے عظیم اتحاد قائم کریں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ انشاء اللہ بہار کی طرح یہاں بھی عظیم اتحاد قائم ہوگا اور یقینا ہم بی جے پی کو شکست دے کر اپنی حکومت تشکیل دیں گے ۔ بہار کے اسمبلی انتخابات میں عظیم اتحاد کی کامیابی سے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو زبردست دھکہ پہنچا ہے صدر سماج وادی پارٹی ملائم سنگھ یادونے بہار میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور جنتادل یو لیڈر نتیش کمار کو نزدیک لانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے متحدہ طور پر انتخابی مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم بعد ازاں سماج وادی پارٹی عظیم اتحاد سے کنارہ کش ہوگئی۔

Grand Alliance possible for UP polls, says Akhilesh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں