بہار میں انتخابات کا آج چوتھا مرحلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-01

بہار میں انتخابات کا آج چوتھا مرحلہ

پٹنہ
یو این آئی
بہار اسمبلی انتخابات کے کل چوتھے مرحلہ کے لئے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں جس کے لئے شمالی بہار کے سات اضلاع میں ہند۔ نیپال سرحدبند کردی گئی ۔ اتر پردیش سے ریاست کی سرحد کو بھی مجرمون اور دیگر غیر سماجی عناصر کے داخلے کی روک تھام کے لئے مہر بند کردیا گیا ۔ چوتھے مرحلہ میں مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن ، سیوہار ، سیتا مڑھی، گوپال گنج اور سیوان میں یکم نومبر کو رائے دہی ہوگی ۔ ریاستی ڈی جی پی ٹھاکر نے کہا کہ تمام55اسمبلی حلقوں میں ضروریسیکوریٹی بندوبست کرلیا گیا ہے ۔ اعلی پولیس عہدیدار تمام7اضلاع میں پر امن اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے24گھنٹے چوکسی اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ نیم فوجی فورسس کے جوانوں کو تمام مراکز رائے دہی پر تعینات کیاجائے گا جب کہ ہیلی کاپٹر س اور ڈرونز کے ذریعہ فضا سے نگرانی رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ماوسٹوں اور گڑ بڑ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Bihar assembly elections 2015 phase 4

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں