آئی اے این ایس
قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول نے آج کہا کہ جب تک ملک کی اندرونی سیکوریٹی کو مستحکم نہیں کیاجاتا تب تک ہندوستان عالمی طاقت نہیں بن پائے گا۔ پولیس ہی اندرونی سیکوریٹی کو مستحکم بنا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ ایقان ہے کہ حکمت عملی کی کامیابی اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے اب جنگیں بے اثر ہوچکی ہیں اور دشمن کمزور ہونے کے باوجود بھی جنگ میں کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے ۔ آئندہ دنوں میں اندرونی سیکوریٹی چیلنج سے بھرپور رہے گی اور اس میں اضافہ ہوتا رہے گا ۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے دلوں کو جیتے ہوئے اس چیلنج کو حل کریں ۔ اجیت دوول یہاں سردار ولبھ بھائی پٹیل پولیس اکیڈیمی میں جو شیو رام پلی کے قریب ہے، آئی پی ایس ٹریننگ کے67ویں بیاچ کی رنگا رنگ پریڈ کی سلامی لینے کے بعد خطاب کررہے تھے ۔141پروبیشنری آئی پی ایس آفیسرس نے یہاں46ہفتہ طویل تربیت مکمل کی ہے جن میں26خاتون آفیسرس بھی شامل ہیں ۔ تربیت مکمل کرنے والوں میں بھوٹان، مالدیپ اور نیپال کے آفیسرس بھی ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر دوول نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مابعد جنگ 37ممالک انحطاط پذیر ہوئے یا پھر ناکام ہوگئے ان میں28ممالک از خود تنزلی کا شکار ہوگئے یا پھر ناکام ہوگئے کیونکہ ان ممالک نے اپنی اندرونی سیکوریٹی کو مستحکم نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، مشرقی پاکستان عوام کو قابو میں رکھنے یا نمٹنے میں ناکام رہا اس طرح دنیا کی عالمی طاقت سوپر پاور سویت یونین جیسا ملک بھی اندرونی سیکوریٹی کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا ۔ جس کے نتیجہ میں یہ ملک منتشر ہوگیا ۔ دول نے کہا کہ دنیا کی سب سے بہترین فورس سمجھی جانے والی امریکی فوج کو جو عصری ہتھیاروں اور جدید ٹکنالوجی سے لیس رہتی ہے، ویت نام میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ اسی طرح افغانستان میں بھی سویت یونین کی حکمت عملی ناکام رہی اور وہ اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔ انہوں نے کہا کہ فوج سے جنگیں نہیں جیتی جاتی یہ جنگ تو پولیس کے لئے ہے یہی اسے جیتے گی ۔ اگر پولیس ہار جائے تو ملک ہار جائے گا۔ اگر پولیس جائے تو پھر ملک کو کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ زمین ، علاقہ یا پہاڑ کے لئے نہیں ہے بلکہ سیول سوسائٹی اور عوام کے لئے لڑی جارہی ہے ۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ ذہنی، جذباتی اور روحانی طور پر طاقتور بنیں اور اس لڑائی میں کامیابی کے لئے اپنی صلاحیتوں اور علم و ہنر کو بہتر طور پر استعمال کریں جس کا تربیت کے دوران انہوں نے یہاں سیکھا ہے ۔ اجیت دول نے پروبیشنرس سے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کو سیکھنے کی صرف ہر ممکن کوشش نہ کریں بلکہ اس میں مہارت حاصل بھی کریں اور اس جدید ٹکنالوجی کو منظم جرائم، سبو تاج ، بیرونی طاقتوں کی مداخلت کے خلاف لڑائی میں استعمال کریں ۔ انہوں نے جدید ٹکنالوجی کے حصول اور سیکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹکنالوجی، کے استعمال سے اپنے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دیاجاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس سے جرائم کا پتہ لگانے منظم جرائم کی سرکوبی اور سرحد پر بڑھتے چیلنج کو بھرپور طریقہ سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ نیشنل پولیس اکیڈیمی کے ڈائرکٹر ارونا بہو گنا نے بھی خطاب کیا ۔ یو این آئی کے بموجب ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی شیو رام پلی میں آج141آئی پی ایس گریجویٹس کی رنگا رنگ پاسنگ اوٹ پریڈ کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ جس میں بیرونی ممالک مالدیپ، نیپال اور بھوٹان کے آفیسرس بھی شامل ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت وول نے اس شاندار آؤٹ پاسنگ پریڈ کی بحیثیت مہمان خصوصی سلامی لی ۔ دول نے ان پر وبیشنرس میں ٹرافی اور کپ عطا کئے جنہوں نے دوران تربیت اپنے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دئیے ۔ اس سال کے پاسنگ آوٹ پریڈ کی نمایاں خصوصیت یہ رہی کہ اس میں ایک سو سے زائد ڈاکٹرس، انجینئرس اور مینجمنٹ کی ڈگری ہولڈرس شامل ہیں جنہوں نے اپنے پیشہ کو ترک کرتے ہوئے خاکی وردی کو اپنایا ہے ۔ ہردو آئی پی ایس آفیسر س میں ایک انجینئرنگ گریجویٹ شامل ہے۔ بسٹ آل راؤنڈ لیڈی میں انجینئرنگ گریجویٹ بھاونا گپتا کو1973ء بیاچ کی ٹرافی عطا کی گئی۔ گیتا بی ٹیک گریجویٹ ہے اس کے باوجود انہوں نے آئی پی ایس بننے کو ترجیح دی ہے ۔ جنہیں مغربی بنگال کا کیڈوردیا گیا ہے۔ یہ پاسنگ آوٹ پریڈ کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی140ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج منعقد کیاگیا۔
Internal Security Will be a Big Challenge for India: Ajit Doval
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں