اوپیک اجلاس میں تیل کی پیداوار میں اضافہ کا اعلان - ایران - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-01

اوپیک اجلاس میں تیل کی پیداوار میں اضافہ کا اعلان - ایران

دبئی
رائٹر
ایران نے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ5لاکھ بیارل کا اضافہ کرنے کے بعد وضاحت کی کہ اوپیک کو باقاعدہ طور پر اس سے دسمبر میں آگاہ کیاجائے گا۔ ایرانی، وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم ان سے تیس ملین بیارل کی حد بندی کا احترام کرنے کی درخواست کرتے ہیں جس پر انہوں نے اتفاق رائے ظاہر کیا ہے ۔ شانہ نیوز ایجنسی نے بیجان زنگانہ کے حوالے سے بتایا کہ ایران، عالمی منڈیوں کو روزانہ پانچ لاکھ بیارل خام تیل سربراہ کرنے تیار ہے ۔ پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کے ادارہ اوپیک کا ایک اجلاس دسمبر کے اوائل میں ویانا میں مقرر ہے۔ اوپیک عالمی منڈی میں حصہ داری کے دفاع کے لئے سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کا ادارہ بننے کی کوشش کررہا ہے ۔ اس کے نتیجہ میں سربراہی میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے اور قیمتیں بھی جون2014کے مقابلہ میں تقریبا نصف ہوگئی ہیں۔ فی الحال خام تیل 50ڈالر فی بیارل عالمی منڈی میں دستیاب ہے ۔ جولائی میں ایران نے چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ نیو کلیر طاقتوں کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور اسی دوران اس نے اس بات سے اتفاق کیا تھا کہ وہ اپنا نیو کلیر پروگرام معاشی تحدیدات کے خاتمہ عوض کے ترک کردے گا۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ تحدیدات کے خاتمہ کے بعد ایران ایشیائی منڈیوں کو ترجیح دے گا ۔ زنگانہ نے وضاحت کی کہ اگر ہم ایشیاء میں تیل فروخت کرنے کے قابل نہ ہوئے تو اس کے بعد تہران ، یوروپی اور جنوبی افریقی منڈیوں پر توجہ مرکوز کرے گا ۔ زنگانہ نے یہ بھی کہا کہ یومیہ پانچ لاکھ بیارل تیل کی پیداوار سے تیل کی قیمتیں بھی متاثر نہیں ہوں گی۔

Iran to announce oil output rise at next OPEC meeting -Shana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں