بڑی جمہوریت کا دعویدار اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گیا - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-09

بڑی جمہوریت کا دعویدار اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گیا - پاکستان

اسلام آباد
اردو نیوز (سعودی عرب)
پاکستان نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کے حصول کے لئے عالمی تعاون چاہتے ہیں ۔ سول نیو کلیئر تعاون سب کے لئے غیر امتیازی ہونا چاہئے ۔ خطے میں قیام امن کے لئے وزیر اعظم کا 4نکاتی فارمولا قابل عمل ہے۔ ہند کو جلد احسا س ہوجائے گا کہ چار نکاتی فارمولا ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہیں۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ اقوام متحدہ انتہائی مفید رہا ہے۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے کشمیر کے مسئلے کو انتہائی مضبوط طریقے سے اجاگر کیا ہے۔ خطے قیام امن کے لئے وزیر اعظم نے چار نکاتی فارمولا پیش کیا۔ اسے عالمی برادری نے سراہا ہے۔ وزیر اعظم نے دورہ کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو پاکستان میں ہندوستانی مداخلت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کئے ہیں ۔ وزیر اعظم رواں ماہ دورہ امریکہ کے دوران امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے دوران بھی ہندوستانی مداخلت کے ثبوت دیں گے ۔ قاضی خلیل نے کاہ کہ سانحہ منی پر افسوس ہے۔ سانحۃ میں89پاکستانی حجاج کرام شہید ہوئے، پانچ حجاج زیر علاج ہیں ۔ ابھی تک43حجاج لاپتہ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی حکومت نے حجاج کرام کے لئے بہترین انتظامات کئے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے سعودی وزیر سے ملاقات کی ہے سانحۃ منیٰ پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے ۔ سعودی حکومت نے تحقیقات شروع کردی ہے ۔ سانحہ منی کے فورا بعد پاکستانی سفیر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ وفاقی مذہبی امور اس وقت سعودی عرب میں موجود ہیں، لا پتہ آخری پاکستانی حاجی کے ملنے تک وہیں مقیم رہیں گے ۔ وطن واپسی پر میڈیا کو تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان نیوکلیر توانائی کے حصول کے لئے عالمی برادری سے تعاون چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں ۔ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس وقت ہند بڑا گوشست برآمد کرنیو الا دوسرابڑا ملک ہے جو گائے کو ذبح کئے بغیر اتنی بڑی بر آمدات ممکن نہیں ۔ ہند خود کو بڑا جمہوری ملک کہلاتا ہے اور سیکولر ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تاہم اقلیتون کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگا۔ اسے ریاست میں تمام اقلیتوں کی تحفظ کرنا چاہئے۔ گائے ذبح کرنے کی پابندی کی آڑ میں مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا ٹھیک نہیں ۔ ہر ایک کو مذہبی آزادی ہونی چاہئے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندوستانی انتہا پسند شیو سینا کی پاکستانی فنکاروں کو دھمکی دونوں ممالک کے ثقافتی تعلقات کے تبادلے کے لئے نقصان دہ ہے ۔ شیو سینا کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دھمکی کی بھارتی حکومت نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس پر پاکستانی مسافروں کو سوار نہ کرنے کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، معاملے کو ہند کے ساتھ اٹھائیں گے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں