نواز شریف ہندوستان کے خلاف امریکی تائید کے تعلق سے پر امید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-10

نواز شریف ہندوستان کے خلاف امریکی تائید کے تعلق سے پر امید

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کو ہندوستان کے خلاف امریکی تائید کے حصول میں کامیابی ملے گی ۔ جب وہ صدر بارک اوباما کے ساتھ 22اکتوبر کو ملاقات کریں گے ۔ میڈیا کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ انگریزی روزنامہ دنیشن نے پاکستان کی وزارت خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ اس میٹنگ سے شریف کو ہندوستان کے اس وعدہ کو ختم کرنے میں مدد ملے گی کہ اسلام آباد علاقائی امن کو بگاڑ رہا ہے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کررہا ہے ۔ جمعرات کو قومی سلامتی کے مشیر اور خارجہ امور کے وزیر سرتاج عزیز اور وزیر اعظم کے معاون طارق فاطمی اور وزیر فینانس اسحاق ڈار کے ساتھ شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی آنے والے دورہ امریکہ سے دو ملکوں کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔ شریف، اوباما کی ملاقات سے ہمارے باہمی مفا د کو فروغ حاصل ہوگا ۔ تشویش کے بعض امور کی یکسوئی ہوگی ۔ بطور خاص دہشت گردی اور عسکریت پسند حملے جو پاکستانی سرزمین سے کئے جارہے ہیں ، دنیشن نے امریکی قومی سلامتی کونسل کے بیان کے حوالہ سے یہ بات کہی ۔ امریکہ اور ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اپنے تعان کو مزید وسعت دینے سے اتفاق کرلیا ہے اور پاکستان سے کہا ہے کہ وہ2008ممبئی حملوں کے سازشیوں کو انصاف کے دائرے میں لائے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطا ب کرتے ہوئے شریف نے چارنکاتی عمل میں پہل کی تجویز پیش کی جس کے ذریعہ کشمیر اور سائی چن پہاڑی علاقوں سے فوجوں کی واپسی پر2003کی جنگ بندی کو باقاعدہ بنانے پر زور دیا ۔ اس کے جواب میں ہندوستان نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی روکنا ہوگا جس کے بعد باہمی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ایک عہدیدار نے یہاں کہا کہ شریف پاکستان کے مقدمہ کو امریکی صدر بارک اوباما کے سامنے پیش کریں گے اور وہ پاکستان میں ہندوستان کی مداخلت کا ثبوت بھی پیش کریں گے ۔ شریف اوباما سے یہ کہیں گے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کیا کچھ گنواں چکا ہے ۔ ہندوستان ہم کو دہشت گردی کے فروغ دینے والوں کی حیثیت سے پیش کررہا ہے ، وزیر اعظم اوباما سے کہیں گے کہ حقیقت میں خاطی کون ہے ۔ وزیر اعظم امریکی صدر سے خواہش کریں گے کہ وہ غیر جانب دارانہ کارول ادا کرے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہی ہندوستان کے ساتھ خطہ میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کی حوصلہ افزائی کی بات کہی ہے ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں