بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ کا اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-15

بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی رپورٹ کا اجرا

واشنگٹن
پی ٹی آئی
امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، بین الاقوامی مذہبی آزادی پر ایک رپورٹ آج ہی جاری کریں گے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں امریکی عوام سے عالمی مذہبی آزادی پر آرا حاصل کی گئی ہیں۔ کانگریس نے اسے لازمی قرار دیا ہے اور اس ضخیم رپورٹ میں دیگر ممالک کے علاوہ امریکی مذہبی آزادی کا اندازہ بھی شامل ہے۔ 2014 کے دوران ہندوستان میں مذہبی آزادی کا بھی اس رپورٹ میں احاطہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مئی-2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت این ڈی اے برسر اقتدار آئی جس کے بعد سے یہ امریکہ کا پہلا مذہبی آزادی تجزیہ ہے۔

US to release annual report on international religious freedom

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں