بہار میں عظیم اتحاد کامیاب ہوگا - دو اوپینین پولس میں پیش قیاسی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-09

بہار میں عظیم اتحاد کامیاب ہوگا - دو اوپینین پولس میں پیش قیاسی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دواوپینین پولس میں آج بہار اسمبلی انتخابات میں جنتادل یو۔ آر جے ڈی، کانگریس کے عظیم اتحاد کو اکثریت کی پیش قیاسی کی گئی ہے جب کہ ایک سروے میں پیش قیاسی کی گئی کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے اتحاد آگے ہوگا لیکن تین نشستوں سے اکثریت سے دور رہے گا ۔ سی این این۔ آئی بی این۔ ایکسس کے سروے میں243رکنی اسمبلی میں عظیم اتحاد کو 137سیٹوں کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور این ڈی اے کو صرف95سیٹیں دی گئی ہیں۔ اس سروے میں پیش قیاسی کی گئی کہ بی جے پی82سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی واحد جماعت ہوگی اور اس کی حلیف جماعتوں کو صرف13سیٹیں ملیں گی۔ سروے میں جنتادل یو کو69لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی کو48اور کانگریس کو20سیٹیں دی گئی ہیں ۔ سی این این ۔ آئی بی این کے سروے میں عظیم اتحاد کو46فیصد ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے جب کہ این ڈی اے کو38فیصد اور دوسری جماعتوں کو16فیصد ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی گئی۔ آئی ٹی جی ۔ سیسرو کے ماقبل انتخابات سروے میں جسے انڈیا ٹی وی پر دکھایا گیا عظیم اتحاد کو122سیٹیں دی گئیں جو سادہ اکثریت کے لئے درکار ہیں جب کہ این ڈی اے 111سیٹوں کے ساتھ بالکل پیچھے ہے ۔ ماباقی10نشستیں دیگر جماعتوں کے لئے چھوڑی گئی ہیں ۔ سروے میں جنتادل یو ، آر جے ڈی اور کانگریس کے اتحاد کو41فیصد ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے جب کہ این ڈی اے 39فیصد کے ساتھ بالکل قریب ہے اور دوسری جماعتوں کو20فیصد ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ انڈیا ٹو ڈے اور ٹائمس ناؤ پر پیش کردہ سی ووٹر کے ماقبل انتخابات سروے کے بموجب بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کو119سیٹیں ملیں گی جو122کی جادوئی ہندسہ سے تین نشستیں کم ہیں۔ جنتادل یو ، آر جے ڈی اور کانگریس کے اتحاد کو116نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے جو این ڈی اے کی نشستوں سے تین کم ہے۔ انڈیا ٹی وی ۔ سی ووٹر سروے میں دیگر کو آٹھ نشستیں ملنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے نتیش کمار تمام ماقبل انتخابات سرویز میں دوسرے دعویداروں سے آگے ہیں ۔

Opinion poll puts Nitish-Lalu combine ahead in Bihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں