تفرقہ پسند سیاست کو ختم کرنے کا تیقن - مرکزی مملکتی وزیر مختار عباس نقوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-08

تفرقہ پسند سیاست کو ختم کرنے کا تیقن - مرکزی مملکتی وزیر مختار عباس نقوی

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی مملکتی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے آج مسلم مذہبی رہنماؤں اور علماء کے ایک وفد سے ملاقات کی اور کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں تفرقہ انداز سیاست کو ختم کرنے کے عہد پر مضبوطی سے قائم ہے ۔ دادری کے حالیہ واقعہ کے پس منظر میں ہونے والی یہ ملاقات آج صبح ان کی وزارت کے دفتر میں منعقد ہوئی ۔ نقوی نے کہا کہ ہم ترقی اور حکومت کرنے میں یقین کرتے ہیں ، پھوٹ ڈالو اور حکومت کرنے میں نہیں ۔ مختار نقوی نے کہا کہ مرکزی حکومت سبھی کی ترقی کے اصول پر پختہ یقین رکھتی ہے اور کسی کو بھی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ واضح رہے کہ فرقہ پرستی کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے پر حکومت کو اپوزیشن کی سخت نکتہ چینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ اتحاد اور سب کی خوشحالی کے بعد ہی نفرت انگیز سیاست کا خاتمہ کرسکتے ہیں ۔ مسلم رہنماؤں نے کہا تفرقہ انداز سیاست کو ہر قیمت پر ناکام بنانا چاہئے ۔ اس موقع پر شیعہ عالم غلام حسن نے کہا کہ ہم پہلے ہندوستانی ہیں اور اس کے بعد ہندو یا مسلمان یا کچھ اور۔

Minorities' Religious, Social Rights Safe in India: Mukhtar Abbas Naqvi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں