حساس مودی دادری واقعہ سے باخبر - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-10-08

حساس مودی دادری واقعہ سے باخبر - بی جے پی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آج کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی دادری واقعہ سے با خبر ہیں اور انہیں اس وجہ سے نہیں پرکھنا چاہئے کہ وہ سوشل میڈیا پر کیا لکھتے ہیں اور کیا نہیں کیوں کہ وہ ایک حساس شخص ہیں ۔ بی جے پی کے سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے سینئر وزرائ، وزیر داخلہ اور وزیر فینانس نے دادری واقعہ کے بارے میں تبصرہ کیا ہے ۔ پارٹی وقفہ وقفہ سے اس بارے میں تبصرہ کرتی رہی ہے ۔ پارٹی جتنی ضرورت ہے اس سے زیادہ اس بارے میں کام کررہی ہے ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر مودی کی خاموشی کے بارے میں تنقیدوں پر جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا بی جے پی نے اپنے قائدین کو ہدایت دی ہے کہ دادری واقعہ کے بارے میں تحمل سے کام لیں، انہوں نے کہا کہ چاہے پارٹی کا بڑا کارکن ہو یا چھوٹا، ہمیں ترقی سے متعلق وزیر اعظم کے پروگراموں کو اپنے بیانات کے ذریعہ پٹری سے اتارنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کا مقصد ملک کو مضبوط کرنا ہے اور ہماری تمام کوششیں اسی مقصد کے تحت ہیں ۔

PM Modi a sensitive person, don't judge him on social media posts: BJP on Dadri lynching

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں